الیکشن کمیشن کو رقم دینے والے افسران کو ریکوری کا سامنا کرنا پڑے گا،وفاقی وزیر داخلہ


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان جتنا مرضی زور لگالیں، 14 مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے، انتخابات مقررہ وقت پر اسی سال ہوں گے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک کے جو افسران پنجاب میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو رقم ادا کریں گے، انہیں ریکوری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایسا نہ ہو افسران ساری زندگی 21 ارب روپے کی ادائیگی کرتے رہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے اسٹیٹ بینک کے افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو رقم جاری کی گئی تو ریکوری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کو پیسے دینے اور دلوانے والوں دونوں کیلئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کو 21 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 7 گھنٹے قبل




