ساجد علی سدپارہ، نائلہ کیانی اور شہروز کاشف نے نیپال میں دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ اناپرنا سر کر کےپاکستان کا نام بلند کیا


تین پاکستانی کوہ پیماؤں ساجد علی سدپارہ، نائلہ کیانی اور شہروز کاشف نے نیپال میں دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ اناپرنا سر کر کے تاریخ رقم کی ہے۔
نائلہ کیانی اس چوٹی کو سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔اسلام آباد،نائلہ کیانی پیرکی صبح 8,091 میٹربلند ماؤنٹ انا پورنا کےٹاپ پرپہنچیں۔6 رکنی کوہ پیماؤں کی ٹیم میں 2 پاکستانیوں کےساتھ بھارتی کوہ پیما بھی شامل تھے۔
نائلہ کیانی یہ پہاڑی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں، شہروز کاشف یہ پہاڑی سر کرنے کے بعد 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن چکے ہیں جبکہ دو روز قبل ساجد علی سدپارہ نے ماؤنٹ اناپرنا بغیر آکسیجن اور پورٹر کے سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بنے تھے۔
کوہ پیمائی کی دنیا میں آٹھ ہزار میٹر سے بلند پہاڑوں کو کرنا ایک اعزاز سمجھا جاتا ہے جبکہ نائلہ کیانی آٹھ ہزار میٹر سے زیادہ بلند چار چوٹیوں کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی بن گئی ہیں۔
خیال رہے کہ ساجد علی سدپارہ دنیا کی تمام بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کے اپنے والد علی سدپارہ کے خواب کی تکمیل میں مصروف ہیں، جو کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں ہلاک ہوئے تھے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- an hour ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- an hour ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago










