ہم مسلم کیلنڈر میں ایک بہت اہم لمحہ گزاررہے ہیں،میرے خیال میں جنگ بندی کے لیے یہ درست وقت ہے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے سوڈان میں عیدالفطرکے موقع پرجنگ بندی پرزوردیا ہے۔
انتونیو گوتریس نے جمعرات کوبعض عرب ممالک میں شوال کا چاند نظرآنے کے بعد کہا:’’ہم مسلم کیلنڈر میں ایک بہت اہم لمحہ گزاررہے ہیں۔میرے خیال میں جنگ بندی کے لیے یہ درست وقت ہے۔ہم فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ جنگ بندی ممکن ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر جنگ بندی لڑائی سے راحت فراہم کرنے اور مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار کرنے کی جانب پہلا قدم ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بندی اس وقت انتہائی اہم ہے۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ اس جنگ بندی کے بعد سنجیدہ مذاکرات ہونے چاہییں جس سے انتقالِ اقتدارکامیابی سے ممکن ہوسکے اور اس کا آغاز سویلین حکومت کی تشکیل سے ہونا چاہیے۔
سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان شدید لڑائی دارالحکومت خرطوم میں ہوئی ہے، جہاں 50 لاکھ افراد رہتے ہیں۔لڑائی کے نتیجے میں ان میں سے بیشتراس وقت بجلی، خوراک اور پانی کے بغیر اپنے گھروں میں محصور ہوچکے ہیں۔

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 2 دن قبل

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- 2 دن قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- ایک دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 2 دن قبل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- 2 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی
- 14 گھنٹے قبل

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 3 دن قبل

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم
- ایک دن قبل

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 14 گھنٹے قبل

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 گھنٹے قبل






