ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان
موجودہ حالات میں کھڑی گندم جو کٹائی کے مراحل میں ہے ، خطرہ لاحق ہے


اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور شمال/مشرقی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی /وسطی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ 27، کاکول 24، بنوں 16، پٹن 16، مالم جبہ 11، ڈی آئی خان ایئر پورٹ 10، کالام 10، ڈی آئی خان سٹی 9، دیر (بالائی 9، لوئر 07)، پاراچنار 05، دروش 03، ایئرپورٹ 02، چراٹ 02، ایئرپورٹ سیدو شریف 2، باچا خان ایئرپورٹ، پشاور سٹی، مردان 01، کشمیر میں مظفرآباد (شہر 22، ایئرپورٹ 12)، گڑھی دوپٹہ 13، راولاکوٹ 10، پنجاب میں مری 22،
راولپنڈی (چکلالہ 21، کچہری 18، شمس آباد 08)، اٹک 17، سرگودھا سٹی 15، اسلام آباد (ایئرپورٹ 13، سید پور، بوکرا 07، گولڑہ، زیرو پوائنٹ 04، جھنگ 12، جوہر آباد 08، فیصل آباد ، نور پور تھل 05، چکوال 04، لاہور ایئرپورٹ 02، بھکر، گجرات، جہلم، منگلا، ٹی ٹی سنگھ 01، گلگت بلتستان میں گلگت 05، بگروٹ 04، گوپس 02، سکردو اور استور 01میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل







