جی این این سوشل

دنیا

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات

سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں ا ور امریکا سمیت کئی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں ا ور امریکا سمیت کئی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے۔ متحدہ عرب امارات اور قطر میں آج عید منائی جا رہی ہے۔

افغانستان برطانیہ اور یورپ میں بھی مسلمان آج عید الفطر عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں، دوسری جانب پاکستان سمیت بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا،برونائی، چاپان، فلپائن،تھائی لینڈ میں عید کل بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

آسٹریلین امام کونسل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا،وہاں بھی عیدالفطر ہفتے کو منائی جائے گی۔

 

تجارت

شدید گرمی اور مہنگائی کے ستائے عوام پر  ایک اور بم گرانے کی تیاری

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شدید گرمی اور مہنگائی کے ستائے عوام پر  ایک اور بم گرانے کی تیاری

شدید گرمی اور مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری، کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں  نے صارفین سے51 ارب 88 کروڑ 30 لاکھ روپے اضافی وصولی کی درخواست  نیپرا میں جمع کردی ۔

ڈسکوز نےجنوری تا مارچ 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست کی ہے جبکہ نیپرا اتھارٹی کی جانب سے 17 مئی کو درخواست پر سماعت کی جائے گی ۔

درخواست میں کیسپٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34کروڑ 80 لاکھ روپے وصولی جبکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا تاہم منظوری کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزارت قانون نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کانوٹیفکیشن واپس لے لیا

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ 30جون 2021سے منظور کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزارت قانون نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کانوٹیفکیشن واپس لے لیا

وزارت قانون وانصاف نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے کر ان کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ 30جون 2021ء سے منظور کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے 22 مارچ 2024 کے فیصلے کی روشنی میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دی تھی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارشات پر، آئین کے آرٹیکل 209(6) کے تحت ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر الزام تھا کہ انہوں نے 21 جولائی کو راولپنڈی بار کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے حساس ادارے کے خلاف بیان دے کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ ملکی خفیہ ایجنسی عدالتی امور میں مداخلت کررہی ہے اور خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے جب کہ میڈیا والے بھی گھٹنے ٹیک چکے ہیں اور سچ نہیں بتا سکتے، میڈیا کی آزادی بھی بندوق کی نوک پر سلب ہو چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ججز کیخلاف مہم،توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو خط

جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ججز کیخلاف مہم،توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو  خط

ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کارروائی کیلئے ایک اور خط سامنے آگیا۔

عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج محسن اختر کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس عامر فاروق کو لکھے گئے خط میں اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کی ہے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو اپنے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھا تھا جس پر فیصلہ کیا گیا کہ خط کو توہین عدالت میں تبدیل کر کے کارروائی کی جائے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو جج صاحبان کے خطوط پر آج بنچ تشکیل کئے جانے کا امکان ہے جو دونوں ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll