لینڈ سلائیڈنگ ، شاہرائے نیلم کو بحال رکھنے کے لیے محکمہ شاہرات مصروف عمل ہے، ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود
عوام غیر ضروری بالخصوص رات کے اوقات کار میں سفر سے اجتناب کریں

نیلم: چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم/ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں متعدد مقاما ت پر متأثرہ شاہرائے نیلم کو بحال رکھنے کے لئے محکمہ شاہرات مصروف عمل ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے مرکزی کنٹرول روم سے رابطہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، عوام غیر ضروری بالخصوص رات کے اوقات کار میں سفر سے اجتناب کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاح نیلم کا سفر اختیار کرنے سے پہلے ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سفر اختیار کرنے سے پہلے گاڑی کا مکینیکل چیک اپ کروائیں، سفر کے دوران تیز رفتاری سے اجتناب برتیں اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال ہر گز نہ کریں۔
لانگ ڈرائیو حادثے کا سبب بن سکتی ہے ،سفر کے دوران مختلف مقامات پر آرام کریں تا کہ تھکاوٹ کو کم سے کم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ شاہرائے نیلم سیماری، دنجر، لوات، دواریاں، کیل سیری اور مارگلہ کے مقامات پر ایکٹیو لینڈ سلائیڈنگ ہو رہی ہے جس کو بحال رکھنے کے لیے محکمہ شاہرات کا عملہ مشینری کے ہمراہ موقع پر موجود ہے۔

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 4 hours ago

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 3 hours ago

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- 5 hours ago

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 3 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- 5 hours ago

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- 5 hours ago

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 3 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 4 hours ago

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- 5 hours ago

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- 5 hours ago

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 3 hours ago

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 4 hours ago