جی این این سوشل

پاکستان

اس سال حج مکمل گنجائش پر ہوگا، کم قیمت میں اچھی سہولیات کے چیلنج کوپورا کرنا ہوگا، سینیٹر طلحہ محمود

سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سعودی وزارت حج کے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کررہے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اس سال حج مکمل گنجائش پر ہوگا، کم قیمت میں اچھی سہولیات کے چیلنج کوپورا کرنا ہوگا، سینیٹر طلحہ محمود
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مکہ مکرمہ: وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ اس سال حج مکمل گنجائش پر ہوگا، کم قیمت میں اچھی سہولیات کے چیلنج کوپورا کرنا ہوگا، ڈی جی حج اور ڈائریکٹر حج سے بریفنگ لے رہے ہیں۔

سعودی وزارت حج کے حکام سے بھی ملاقاتیں جاری ہیں، حجاج کو منیٰ، عرفات میں خیمہ ، خوراک اور سفری سہولیات کم اخراجات پر فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پہلی بار عید کی خوشیاں حاجیوں کیلئے قربان کرتے ہوئے اہل خانہ کے بغیر مکہ میں عید کر رہا ہوں اور پاکستانی عازمین حج کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حجاج کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سعودی وزارت حج کے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حجاج کرام کو منیٰ اور عرفات میں خیموں، خوراک اور سفری سہولیات کم قیمت پر فراہم کرنے کی کوشش کریں گے جس کیلئے ڈائریکٹر جنرل حج اور ڈائریکٹر حج سے بریفنگ بھی لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال حج مکمل گنجائش پر ہوگا، کم قیمت میں اچھی سہولیات کے حصول کے چیلنج کو پوراکرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کم وقت میں انتظامات مکمل کرنے کیلئے حج معاونین پاکستان سے کم اور مقامی سطح پر زیادہ مقرر کئے جائیں گے۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ مقامی مقررین کو زبان اور راستوں کا علم ہوگا۔ مقامی مقررین کم اخراجات میں حاجیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان

وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل

شہباز شریف نے امیر کویت کا عہدہ سنبھالنے پر شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی امیر کویت سے  ملاقات ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل

سعودی عرب  : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر امیر کویت شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے امیر کویت کا عہدہ سنبھالنے پر شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی مفاد کی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مفاہمت کی جن یادداشتوں اور معاہدوں پر گزشتہ سال دستخط کئے گئے ہیں ان پر بروقت اور مؤثر انداز میں عمل درآمد کیا جائے گا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال باالخصوص غزہ میں جاری بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

شرح سود 22 فیصد پر مستحکم رہے گی، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا,اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق شرح سود 22 فیصد پر مستحکم رہے گی۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے موجودہ شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ آج اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی بیان میں کہا ہے کہ معاشی استحکام کے اقدامات مہنگائی اور بیرونی پوزیشن دونوں میں خاطر خواہ بہتری لانے میں کردار ادا کررہے ہیں اور معتدل معاشی بحالی آرہی ہے تاہم مہنگائی کی سطح اب بھی بلند ہے۔

پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، توانائی کے گردشی قرضے اور آئندہ بجٹ میں اٹھائے جانے والے اقدامات مہنگائی کے منظرنامہ کے لیے خطرہ ہیں، اجناس کی عالمی قیمتیں لچک دار عالمی نمو کے ساتھ اپنی پست ترین سطح تک پہنچ چکی ہیں۔

حالیہ بین الاقوامی واقعات نے بھی ان کے منظرنامے کے بارے میں غیریقینی کیفیت میں اضافہ کیا ہے، مزید برآں، مہنگائی کے قریب مدتی منظرنامے کے حوالے سے آئندہ بجٹ اقدامات کے مضمرات ہوسکتے ہیں۔

مجموعی طور پر کمیٹی نے ستمبر 2025ء تک مہنگائی کو کم کرکے 5-7 فیصد ہدف کی حدود میں لانے کے لیے موجودہ زری پالیسی موقف کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ زری پالیسی کمیٹی کی توقعات کے مطابق مالی سال 2024 کی دوسری ششماہی کے دوران مہنگائی نمایاں طور پر معتدل رہنے کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں عمومی مہنگائی کم ہوکر سال بہ سال 20.7 فیصد رہ گئی جو فروری میں 23.1 فیصد تھی۔ اسی عرصے میں مہنگائی فروری کی 18.1 فیصد شرح سے خاصی کم ہوکر 15.7 فیصد رہ گئی۔

مربوط زری سختی اور مالیاتی پالیسی کے ردِعمل کے ساتھ ساتھ دیگر عوامل، جن کی بنا پر یہ سازگار نتائج بشمول اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی آئی، کے باعث غذائی رسد اور بلند اساسی اثر میں بہتری آئی۔

واضح رہے کہ جون 2023 سے شرح سود 22 فیصد پر برقرار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دبئی کا پاکستان سے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر، ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سیکیورٹی اور جدت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی کا پاکستان سے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے پیر کو یہاں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شازہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔

ایک نیوز ریلیز کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر، ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سیکیورٹی اور جدت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ، واضح رہے کہ اجلاس میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام اور ڈی جی انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سید جواد علی شیرازی نے بھی شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll