وزیراعظم کا سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں مدد پر سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی قیادت سے اظہار تشکر
جنگ زدہ سوڈان سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا پلان کامیاب ہوگیا


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں مدد کرنے پر سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر مملکت حناربانی کھر، وزارت خارجہ کے حکام اور سوڈان میں پاکستانی سفیر کو شاباش دی ہے۔
وزیراعظم نے عسکری حکام اور تمام متعلقہ ذمہ داران کی فرض شناسی، شاندار مہارت سے انخلا کی جامع حکمت عملی کی تیاری اور کامیابی سے اس پر عملدرآمد کی تعریف کرتے ہوئے فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو خصوصی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے دوست ممالک اور خطے میں پاکستانی سفارتخانے مدد کر رہے ہیں، جنگ زدہ سوڈان سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا پلان کامیاب ہوگیا۔ 72 گھنٹے سے جاری خصوصی ہنگامی پلان کی نگرانی براہ راست وزیراعظم شہباز شریف خود کر رہے تھے۔
427 پاکستانی بحفاظت پورٹ سوڈان پہنچ گئے جہاں سے وہ پاکستان پہنچیں گے، ان 427 پاکستانیوں کی رہائش ، خوراک کا انتظام بھی حکومت پاکستان نے کیا ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ 72 گھنٹے سے جاری مسلسل کوششیں رنگ لے آئی ہیں، جنگ زدہ سوڈان سے خصوصی طیاروں کے ذریعے پاکستانیوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 7 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 7 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 3 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 hours ago



