جی این این سوشل

دنیا

سعودی اوریو اے ای کے وزارئے خارجہ کا سوڈان میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال

سعودی اور یو اے ای  وزرائے خارجہ نے سوڈان میںفریقین کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی اوریو اے ای کے  وزارئے خارجہ کا سوڈان میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سوڈان میں جاری کشیدگی روکنے کے لیے سعودی عرب اور دوسرے ممالک سرگرم ہیں جس کے پیش نظر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یو اے ای  ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے ساتھ سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے سوڈان میں جنگ بندی کے قیام اور تشدد روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

سعودی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق سعودی اور یو اے ای  وزرائے خارجہ نے فون بات کرتے ہوئے سوڈان میں متحارب فریقین کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اس وقت جاری انخلاء کی کارروائیوں کے دوران متحدہ عرب امارات اور دنیا کے کئی ممالک کے شہریوں کو سوڈان سے مملکت واپس لانے کے عمل میں مملکت کے کردار کو بھی سراہا۔

یو اے ای خبر رساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے سوڈان سے اماراتی شہریوں کو نکالنے میں مدد کرنے پر اپنے سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی چینی وزیر خزانہ سے ملاقات

ملاقات میں مالی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی  چینی وزیر خزانہ سے ملاقات

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اور چین کے وزیر خزانہ نے پاک چین مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو سراہا اوردونوں ممالک کے درمیان آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا مظہر قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے بزنس ٹو بزنس روابط کے پیش نظر مالی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی وزیر خزانہ نے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سراہا اور مالی استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں چین کی پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا جبکہ مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو فروغ دینے میں نائب وزیراعظم کے تعاون کو بھی سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی اور چین سے سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی اعلیٰ ترجیح پر بھی زور دیا جبکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے جن ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ان میں زراعت، آئی ٹی، کان کنی ، معدنیات اور قابل تجدید توانائی شامل ہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چائنہ بزنس راؤنڈ اپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دیرینہ اور مضبوط دوستی ہے۔ بیجنگ میں ہماری میٹنگ بہت مفید رہی، ملاقات میں علاقائی امورسمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کےبہت سےمواقع موجود ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

سابق کمشنر کیخلاف الیکشن کمیشن اور محکمانہ انکوائری ہو رہی ہے، مقدمے کے اندراج کا کوئی جواز نہیں بنتا، عدالت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

سیشن عدالت راولپنڈی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ سابق کمشنر کیخلاف الیکشن کمیشن کے علاوہ محکمانہ انکوائری بھی ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن اور محکمانہ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر قانونی کارروائی یقینی ہے،اس صورتحال میں الگ مقدمے کے اندراج کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

یاد رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بیان دیا تھا جس پر ان کیخلاف انکوائری چل رہی ہے۔

سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست راولپنڈی کے دو وکلا نے دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین ڈالر کا اضافہ

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین  ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں دس مئی تک کے اعداد وشمار شامل کیے گئے جس کے مطابق مذکورہ تاریخ تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں  ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے اور  مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 62 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 10 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک 5 ارب 49 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود  تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll