جی این این سوشل

جرم

امریکہ میں پڑوسی کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 8 سالہ بچہ بھی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکہ میں پڑوسی کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکا میں پڑوسی نے فائرنگ سے منع کرنے پر پڑوسیوں پر ہی گولیاں چلادیں، فائرنگ سے بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکا کے علاقے کلیو لینڈ میں پڑوسی نے فائرنگ کرنیوالے پڑوسی کو کہا کہ بچی سورہی ہے فائرنگ نہ کرو، جس پر مشتعل ہوکر پڑوسی نے شکایت کرنیوالوں پر ہی فائرنگ کردی، واقعے میں بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک خاندان کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ پڑوسی ہراساں کررہا ہے، جب پولیس پہنچی تو وہاں 5 افراد کی لاشیں ملیں، جنہیں پڑوسی نے فائرنگ کرکے مار ڈالا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک میکسیکن ہے، جو موقع سے فرار ہوچکا تھا، ہلاک ہونے والوں میں 8 سال کا بچہ شامل ہے۔

پاکستان

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

درآمدنی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنےکی اجازت ہو گی، نوٹیفکیشن جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے آٹا بیرون ملک برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی جبکہ درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزارت تجارت نے آٹا بیرون ملک بھیجنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور صرف برآمدی مقاصد کے لیے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد ہوسکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی گئی۔

حکومت کے مطابق ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں جبکہ رواں سال گندم کا پیداواری ہدف32.1 ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا۔ گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے جیل حکام کو عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت  میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی جبکہ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگرمقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کر دی، عمران خان کے جونئیر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹرسلمان صفدر مصروف ہیں، مہلت دی جائے۔

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کرلیے۔

یاد رہے کہ 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہوچکا ہے، کورٹ نمبر 3 نے 4 مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نادرا نے بغیر اضافی چارجز کے ارجنٹ شناختی کارڈ کی مدت میں کمی کردی

ارجنٹ شناختی کارڈ کی ترسیل کی مدت 23 دن تھی جسے کم کر کے اب 15 دن کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نادرا نے بغیر اضافی چارجز کے ارجنٹ شناختی کارڈ کی مدت میں کمی کردی

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر تھک جانے والے افراد کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرادی۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے فوری درخواست پر بغیر کسی اضافی فیس کے شناختی کارڈز کی ترسیل کی مدت میں کمی کر دی ہے۔

اس سے قبل ارجنٹ شناختی کارڈ کی ترسیل کی مدت 23 دن تھی جسے کم کر کے اب 15 دن کر دیا گیا ہے۔

نادرا کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے لوگوں کے لیے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ وہ نادرا کے کسی بھی دفتر میں شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے فوری درخواست جمع کرائیں اور اسے صرف 15 دن میں پہنچا دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll