ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے، ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ لیبرفورس ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔
لیبر فورس اور نوجوانوں کومعیشت کوتیز رفتار ترقی پر گامزن کرنے کے لیے جدید مہارتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے،یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس سال ہم یکم مئی کو یوم مزدور اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ مزدور کے وقار کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں گے اور ان کے بنیادی حقوق کے لیے مزدوروں کی بہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
یہ دن نہ صرف محنت کشوں کی جدوجہد کی یادلاتا ہے بلکہ معاشی ترقی میں ان کے کردار کا اعتراف بھی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ کارکن اور آجر پیداواری عمل میں شراکت دار ہیں اور ان کا تعاون صنعتی کارکردگی کے لیے ضروری ہے جو بالآخر ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کا باعث بنتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ معاشی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے باوجود، مزدوروں کو بہت سے مسائل ہیں جن میں غیر محفوظ ماحول، غیر منصفانہ مزدوری کے طریقے، کم اجرت، ملازمت کے تحفظ کی کمی، کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنا، کام کے طویل اوقات اور من مانی برطرفی جیسے مسائل شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لیبر فورس ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور محنت کے غیر منصفانہ طریقوں کی حوصلہ شکنی کے لیے لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 14 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 10 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 9 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 13 hours ago



