وزیر مملکت خارجہ امور کی اقوام متحدہ کے زیر اہتمام افغانستان بارے خصوصی اجلاس میں شرکت
دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گی


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام افغانستان بارے منعقد ہونے والے خصوصی ایلچیوں کے دوروزہ اجلاس میں شرکت کر رہی ہیں۔
اجلاس میں شرکت کے علاوہ دیگر ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں علاقائی اور عالمی ممالک افغانستان کی موجودہ صورتحال کو تعمیری بات چیت کے تناظر میں زیربحث لائیں گے۔
وزیر مملکت برائے خارجہ امور افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گی اور بین الاقوامی اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ آگے بڑھنے کے راستے کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنے بارے کام کریں گی۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن، مستحکم، خودمختار، خوشحال اور منسلک افغانستان کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago



