وزیر اعظم یہ آپکا ہی پھیلایا ہوا کچرا ہے ، خود سمیٹیں یا گھر جائیں: بلاول بھٹو
کراچی : حکومت قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرار داد پیش کرنے جارہی ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد حکومت آج قومی اسمبلی اجلاس میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد پیش کرے گی۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک سے ہونے والا معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں پیش کیا گیا۔ حکومت نے سڑکوں پرایکشن لیا، پھر پابندی لگادی،لوگ جاں بحق ہوئے، 500 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ سروس بند ہوئی، کسی بھی مرحلے پرقومی اسمبلی کو اعتماد میں لیا گیا نہ وزیراعظم نے ایوان میں بیان دیا، اب پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، یہ پیچیدگیاں وزیراعظم کی پیدا کی ہوئیں ہیں، انہیں خود ہی حل کریں یا گھر جائیں۔
Agreement wasnt brought to NA, Govt took action on streets, then banned, people killed, over 500 policemen injured, closed internet, PM didn’t make statement in NA, didnt take NA into confidence at any stage. Now PTI wants to hide behind NA. It’s your mess PM, clean up or go home
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 20, 2021
دوسری جانب ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق پی پی ارکان اسمبلی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ جبکہ ن لیگ نے بھی معاملے پر پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں ملکی صورتحال اور فرانسیسی سفیر کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 40 منٹ قبل

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
- 4 گھنٹے قبل

ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
- 2 گھنٹے قبل

کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
- 5 گھنٹے قبل

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز
- 6 گھنٹے قبل

نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی
- 3 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- 4 گھنٹے قبل

حکومت اور شوگر انڈسٹری میں معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر
- 7 گھنٹے قبل