جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کی دہشتگردی کے 7مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور،2 میں توسیع

عدالت نے دس روز میں انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کا حکم دیدیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کی دہشتگردی کے 7مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور،2 میں توسیع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عمران خان کی دہشتگردی کے 7 مقدمات میں 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی جبکہ دیگر 2 مقدمات میں 9 مئی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔عدالت نے دس روز میں انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صدر نے دلائل دیے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نےکہا کہ ہم نے کہا تھا متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے پروٹیکشن دیں گے، آپ نے ابھی تک تفتیش بھی جوائن نہیں کی، آپ کو پہلی تاریخ سے باورکرایا تھا کہ ہم صرف پروٹیکشن دیں گے۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ جینوئن نہیں ہے۔فواد چودھری اورایڈووکیٹ جنرل جہانگیرجدون میں تلخ کلامی ہوئی جس پر عدالت نےفریقین کے رویےپر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب کوئی ایک لفظ نہ بولے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ باہرسیکیورٹی کا نہیں، خوفزدہ کرنے کا انتظام ہے، عمران خان عدالت زخمی حالت میں پیش ہوئے۔لاہور ہائی کورٹ نے 121 مقدمات میں فل کورٹ تشکیل دیا۔اس وقت صرف عمران خان عدالتی احکامات مان رہے ہیں۔

 

پاکستان

لندن میئر منتخب ہونے پر وزیر اعظم کی صادق خان کو مبارکباد

ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ تیسری مرتبہ لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اورعوامی خدمت کا یقینی ثبوت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لندن  میئر منتخب ہونے پر وزیر اعظم کی صادق خان کو مبارکباد

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تیسری مرتبہ لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اورعوامی خدمت کا یقینی ثبوت ہے ۔

مستقبل میں صادق خان کیلئے کامیابیوں کی دعا کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف  نے کہاکہ ایک محنت کش پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے قابل فخر بیٹے نے نہ صرف اپنے والدین بلکہ ہرپاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اووربلنگ کرنے پر 3 سال قید ، نیپرا نے بل منظور کر لیا

اووربلنگ اور غلط بلنگ کی شکایات ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، نیپرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اووربلنگ کرنے پر 3 سال قید ، نیپرا نے بل منظور کر لیا

بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں صافین کو اووربلنگ کرنےوالے اہلکاروں کو 3 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اوور بلنگ پر 3 سال قید کی سزا کا بل منظور کر لیا۔قومی اسمبلی نے ڈسکوز میں اوور بلنگ پر قانون سازی کی منظوری دیدی ہے۔

اس نئی شق کے مطابق اب نیپرا اووربلنگ اور غلط بلنگ کی شکایات کو دیکھے گا اور ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

نیپرا ذرائع  کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے بلاوجہ ہراساں کئے جانے سے بچنے کے لیے رولز میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گی ، افسران کی گرفتاری کا اختیار نہیں ہو گا۔

دریں اثناء وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اس شق سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ کرنے والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی۔ آئندہ ایف آئی اے نہیں ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اوور بلنگ پر کارروائی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

اس سال ضلع میر پور خاص میں پولیو وائرس کا پہلا مثبت نمونہ سامنے آیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

صوبہ سندھ کے علاقے میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 2 اپریل کو میر پور خاص سے لیا گیا نمونہ نیشنل انسٹیٹیوٹ اسلام آباد بھیجا گیا تھا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ اس سال ضلع میر پور خاص میں پولیو وائرس کا پہلا مثبت نمونہ سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر جے رام نے کہا کہ ضلع پولیو سے پاک ہے، پولیو سےمتعلق ماحولیاتی معائنہ چلتا رہتا ہے، وائرس کراچی میں ملنے والےنمونے سے ملتا جلتا ہے۔

یاد رہے کہ حکام کے مطابق اپریل میں ملک بھر کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکام نے بتایا تھا کہ کراچی کے ضلع کیماڑی، حیدرآباد اور جامشورو کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ سکھر اور جیکب آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll