پاکستان کی 75 فیصد آبادی جو پنجاب اور خیبرپخونخوا پر مشتمل ہے وہاں منتخب حکومتیں نہیں


تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ججز کی توہین کی ہے وہ نتائج کے لئے تیار رہیں.
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج بھی ایک خبر تھی کہ حکومت نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ نہیں بھیجا جائے گا، جب کہ اٹارنی جنرل عدالت میں کہہ رہے تھے کہ کل تک ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔ اب جن لوگوں نے آرٹیکل 68 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ججز کی توہین کی ہے وہ نتائج کے لئے تیار رہیں، اب آپ ڈریں نہیں اپنے بیان پر قائم رہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کی میڈیا اورعدالت میں لائنز الگ الگ ہیں، عدالت میں کچھ اورمیڈیا پر کچھ کہا جاتا ہے، عدالت میں یہ لوگ بھیگی بلی بن جاتے ہیں، پارلیمنٹ میں یہ کچھ اور ہوتے ہیں، آپ ایک پوزیشن لیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ وہ کام کریں جو آئین اور قانون کے دائرے میں ہے، سپریم کورٹ کو بند کردینے سے حکومت نہیں چل سکتی، یہ ملک اورنظام اس طرح نہیں چل سکتا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو سپریم کورٹ کے خلاف محاذ آرائی بنا رکھی ہے وہ پاکستان کے لئے خطرناک ہے، معیشت تو پہلے ہی ڈوب چکی ہے، فارن پالیسی کا یہ حال ہے کہ بلاول منہ اٹھا کر بغیر سوچے سمجھے بھارت گئے اور بے عزتی کروا کر واپس آگئے، آج سعودی کی میزبانی میں ایک ایونٹ ہے جس میں بھارت کی نمائندگی بھی ہے لیکن پاکستان کی نمائندگی نہیں، ملک کے وزیراعظم بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب میں پہنچے ہوئے ہیں، اور مقصد بھائی کے ساتھ وقت گزارنا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں آئے ہوئے چین کے وزیر خارجہ نے استحکام کا اچھا پیغام دیا، اور پاکستان میں استحکام صرف الیکشن سے ہی آسکتا ہے، اور اس وقت یہ ممکن ہے کہ جب عوام کو موقع دیں کہ وہ اپنے حکمران منتخب کریں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آج پاکستان کی 75 فیصد آبادی جو پنجاب اور خیبرپخونخوا پر مشتمل ہے وہاں منتخب حکومتیں نہیں، جو غیر آئینی ہے، بہت جلد پنجاب اور خیبر پختون خوا کے وزرائے اعلیٰ کے خلاف آرٹیکل6کےتحت مقدمہ درج کریں گے، ان کی کابینہ کو عوام کو جواب دینا ہو گا،
انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے تحت اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو 90 دن کے بعد انتخابات ہوں گے، ہم نے مکمل مشاورت کے بعد اسمبلیاں توڑیں، اب جس طرح دونوں صوبوں میں حکومتی چلائی جارہی ہیں اور وہ چیک جاری کررہے ہیں وہ سب ان کے اکاؤنٹس میں سے نکلے گا، انہیں کوئی حق نہیں کہ یہ حکومت کریں، ان میں تھوڑی سی غیرت ہوتی وہ استعفے دے کر گھر چلے جاتے، لیکن انہوں نے پیسے دے کر وزارتیں لیں، کروڑوں روپے دے کر وزرا بنے ہیں۔

پاکستان اورخلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائے گا،وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح ، آکسفورڈ یونین مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر فرار
- 9 گھنٹے قبل

کسی قیدی کو اتنی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ملی جتنی بانی پی ٹی آئی کو دی گئی ، طلال چوہدری
- 9 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
- 8 گھنٹے قبل

یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کررہا، وزارتِ داخلہ کی تصدیق
- 11 گھنٹے قبل
ادویات کی نگرانی کیلئے کمپٹیشن کمیشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان معاہدہ طے
- 9 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل

لیگی رہنما اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کر گئیں،وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
- 8 گھنٹے قبل

صارفین کی اجازت کے بغیر واٹس ایپ میں اے آئی شامل کرنے کا الزام میں میٹا کیخلاف تحقیقات شروع
- 9 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو مزید کرپشن مقدمات میں 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی
- 9 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک میں سونے کا بھاؤ کیا رہا؟
- 11 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا الوداعی خطاب، افواج کی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی پر زور
- 12 گھنٹے قبل







