Advertisement
پاکستان

عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار

رینجرز نے چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 9th 2023, 7:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا۔ عمران خان کو رینجرز نے گرفتار کیا ہے۔رینجرز کی گاڑی عمران خان کو گرفتار کرکے لے گئی۔

عمران خان کو نیب آفس راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے نیب آفس آنے والے واستے ٹریفک کےلئے بند کر دیئے گئے۔عمران خان پر نیب آرڈیننس 1999کے سیکشن 9اے میں کرپشن اور بدعنوانی کے الزام ہیں۔عمران خان کو نیب آرڈینس کی شق34 اے،18 ای اور 24 اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے موقع پر عمران خان کو وارنٹ بھی دکھایا گیا جو 1 مئی کو جاری کیا گیا تھا۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، حالات معمول کے مطابق ہیں، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہوگی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کل خدشہ تھا کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

عمران خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل ،سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو 15 منٹ میں طلب کر لیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا ہے کہ بتایا جائے کہ عمران خان کو کیوں اور کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہےاگر 15 منٹ میں پیش نہ ہوئے تو وزیر اعظم کو طلب کیاجائے گا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جس نے بھی یہ کام کیا ہے غلط کیا ہے،کارروائی کرنا پڑی تو وزیر اعظم اور وزرائے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔اٹارنی جنرل کی آدھے گھنٹے کی استداعا مسترد کرنے ہوئیے عدالت نے 15 منٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا

Advertisement
مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا

  • ایک دن قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں

  • 5 گھنٹے قبل
قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیلئے خواتین کے سکواڈ کا اعلان کردیا

پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیلئے خواتین کے سکواڈ کا اعلان کردیا

  • 5 گھنٹے قبل
صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا

  • ایک دن قبل
پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  • ایک دن قبل
آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل 

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل 

  • ایک دن قبل
تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک

تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
ڈیجیٹل ادائیگیاں: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

ڈیجیٹل ادائیگیاں: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement