ممبئی : کورونا کا شکار ایک بھارتی صحافی ٹوئیٹر پر مدد کی اپیل کرتے دنیا سے چل بسا۔ 65 سالہ ونے سری واستو کو بروقت طبی امداد نہ مل سکی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں ہفتے کے رو ز طبی امدا د مانگتے مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔ اپنی موت سے قبل بھارتی صحافی ونے سری واستو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا ہیں اور ان کا آکسیجن لیول 52 تک گر چکا ہے لیکن ان کو کہیں سے بھی مدد موصول نہیں ہو رہی۔ لکھنو کے رہائشی سری واستو نے کہا کہ" ان کی عمر 65 سال ہے اور ان کو ریڑھ کی ہڈی کا عارضہ بھی لاحق ہے۔ جس کی وجہ سے ان کا آکسیجن لیول کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔ ہسپتال، لیب اور ڈاکٹرز تینوں ہی فون نہیں اٹھا رہے۔"
#CMYogiAdityanath आपके राज्ये में डॉक्टर अस्पताल और पाठलाभः सब निरंकुश हो गए है मैं 65 की आयु का हु इसके साथ मुझे स्पोंतलिटेस्ट भी है जिसकी वजह से मेरे ऑक्सीजन घाट के 52 हो गया है और कोई भी हॉस्पिटल लैब एवं डॉ फ़ोन नही उठा रहे
— Vinay Srivastava (@VinaySr18286715) April 16, 2021
بھارتی صحافی نے اپنی ٹویٹ کے جواب میں صارفین کی جانب سے پوچھے سوال کے جواب میں لکھا کہ' بلرامپور ہسپتال کا گارڈ ان کو اندر داخل نہیں ہونے دے رہا" ۔
ایک ٹویٹ میں محکمہ صحت کے ایک افسر نے جب ان سے مزید تفصیل مانگی تو انہوں نے آکسیجن ناپنے والے آلے کی تصویر بھیج دی جس میں ان کا آکسیجن لیول گر کر 32 فیصد کی خطرناک حد تک پہنچ چکا تھا۔ اس کے باوجودانہیں طبی امداد موصول نہیں ہو سکی تھی ۔بالاخر ہفتے کے روزکرونا کی تباہ کن لہر میں پھنسے دیگر کئی بھارتی شہریوں کی طرح، ونے سری واستو بھی طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے اپنی جان گنوا بیٹھے۔
पत्रकार विनय श्रीवास्तव की गुहार जीते जी तो नहीं सुनी गयी, मरने के बाद भी उनका परिवार एंबुलेंस का इंतज़ार करता रह गया।
— Surya Pratap Singh IAS Rtd. (@suryapsingh_IAS) April 17, 2021
सरकारी ‘अव्यवस्था’ की प्रतीक का नमूना देख आँखें भर आयी। pic.twitter.com/o7ROPa5AUq
بھارت میں اس وقت کورونا کے مہلک وار جاری ہیں اور اس خوفناک لہرمیں تصور کیا جا رہا ہے کہ بھارت میں ایک نئی قسم کے کورونا کیوجی کے پھیلاؤ سے بڑھا ہے۔ کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں بھارت دنیا د کا دوسرا متاثر ترین ملک بن چکا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹیسٹنگ کی کمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ مستقبل میں شاید بھارت میں کورونا کے کل کیس برازیل اور امریکہ سے تجاوزکرجائیں ۔
منگل کو مہلک وبا سے بھارت میں تقریبا 300،000 کیسز اور 2،000 اموات واقع ہوئیں۔
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 5 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 4 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 8 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 4 گھنٹے قبل





