اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے آج نوشہرہ میں کم آمدن والے افراد کیلئے جلوزئی ہائوسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ سکیم کے تحت ڈیڑھ سال میں کل ایک ہزار تین سو بیس اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ یہ اپارٹمنٹس ماہانہ چالیس ہزار روپے آمدن والے افراد کے درمیان بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ملک بھر میں شروع کیا گیا ہے تاکہ محنت کشوں اور مزدوروں سمیت معاشرے کے محروم طبقات کے بھی اپنے گھر ہو سکیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایک طرف ہم لوگوں کو سستے گھر فراہم کرنے کیلئے حکومت کی زمین پر گھر اور فلیٹ تعمیر کر رہے ہیں۔اس سکیم کے تحت ہم نے لوگوں کا اندراج کیا ہے اور ہر گھر پر تین لاکھ روپے کی اعانت فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح بینک آسان اقساط پر قرضے فراہم کر رہے ہیں تاکہ لوگ اپنے گھر تعمیر کر سکیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ سرکاری زمین پر سستے گھر بنیں، ہر گھر پر 3 لاکھ روپے سبسڈی دے رہے ہیں، گھر کے قرضے پر صرف 3 فیصد سود دینا پڑے گا۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہاؤسنگ منصوبے میں دیر اس لیے ہوئی کہ بینک قرضے دینے کو تیار نہیں تھے، قانون 11 سال سے عدالت میں پھنسا ہوا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ غریب کیلئے احساس اور قانون کی حکمرانی ریاستِ مدینہ کا بنیادی فلسفہ تھا جس کی بنیاد ہمارے پیغمبر حضرت محمد ۖ خاتم النبین نے رکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرے کے غریب طبقات کو تحفظ فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے پناہ گاہوں اور کوئی بھوکا نہ سوئے سکیم کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی سمیت ہر شعبے میں مافیا ہے جس نے منافع کمانے کیلئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش طاقتور لوگوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ہے۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 4 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 3 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 3 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 6 گھنٹے قبل
