Advertisement

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹونٹی میں شکست دے دی

ہرارے: پاکستان نے زمبابوے کو پہلا ٹی ٹونٹی 11 رنز سے ہرا دیا، پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری مل گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر اپریل 22 2021، 9:14 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی 20 کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ہرارے میں کھیلا گیا، زمبابوے کپتان شان ولیمز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  بیس اوررز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے تھے۔جواب میں  زمبابوے کی ٹیم 150 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر  138 رنز بنا سکی۔

زمبابوے کی جانب سے  کریگ اروین 34 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ہیں ، پاکستان کے عثمان قادر 3 شکار کر کے سرفہرست رہے، محمد حسنین 2 جبکہ حفیظ اور حارث رؤف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری مل گئی ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لئے 150 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،انہوں نے  نصف سینچری اسکور کرتے ہوئے 82 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان کی جانب سے زمبابوے کے خلاف آل راؤنڈر دانش عزیز آج اپنا ڈیبیو کیا، لیگ اسپنر عثمان قادر بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں  جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حسن علی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔قومی ٹیم میں بابراعظم ، محمد رضوان ، فخرزمان ، محمد حفیظ ، دانش عزیز، حیدر علی ، محمد نواز، فہیم اشرف ، عثمان قادر، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل تھے۔

دوسری جانب بابر اعظم ایک مرتبہ پھر ایک اہم سنگ میل کے قریب تر ہیں، وہ سیریز میں 60 رنز بناکر تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں میں دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریزبھی ہرارے سپورٹس کلب بھی  کھیلی جائے گی ۔  ٹیسٹ میچز 29 اپریل اور7 مئی سے شروع ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2018 میں زمبابوے کا دورہ کیا تھا، جہاں کھیلے گئے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔

Advertisement
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 2 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

  • 6 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

  • 6 گھنٹے قبل
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 9 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

  • 6 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

  • 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement