Advertisement

ترکیہ میں صدارتی انتخابات کےلئے پولنگ جاری

صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردگان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 14th 2023, 4:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ترکیہ میں صدارتی انتخابات کےلئے پولنگ جاری

 ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں صدر رجب طیب اردگان سمیت تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ ملک بھر میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

ترک میڈیا کے مطابق صدارتی انتخابات میں ترک صدر رجب طیب اردگان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے، 28 ویں دور کی پارلیمنٹ کے تعین کیلئے ہونے والے عام انتخابات میں ترکی بھر میں 24 سیاسی جماعتیں اور 151 آزاد پارلیمانی امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

ترکیہ اور ترکیہ سے باہر مقیم تقریباً ساڑھے چھ کروڑ سے زائد ووٹرز رائے شماری میں حصہ لیں گے، انتخاب سے قبل ترک صدر اور ان کے حامیوں نے تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں نماز ادا کی اور کامیابی کی دعائیں مانگی۔

رپورٹس کے مطابق ترک ووٹرز 14 مئی کو پانچ سال کیلئے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ملک کے اقتدار کا فیصلہ کریں گے، یہ الیکشن ایک ایسے وقت پر ہو رہے ہیں جب ترکی کو معاشی بدحالی، مہنگائی اور فروری میں آنیوالے شدید زلزلے کا سامنا کرنا پڑا۔

ترکیہ کی سپریم کونسل چیئرمین احمد ینر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی زیادہ پارٹیاں انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں، صدر رجب طیب، کمال قلیچ دار اوغلو اور سنان اوغنان براہ راست صدارت کے عہدے کیلئے امیدوار ہیں البتہ محرم اینجہ الیکشن سے قبل اپنی دستبرداری کا اعلان کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے ٹیکنالوجیکل، انفراسٹرکچرل، ممکنہ بجلی کے تعطل یا سائبر حملوں سے بچاؤ سمیت سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں جبکہ تمام انتظامات کے ٹرائل ٹیسٹ بھی کرلیے گئے ہیں۔ترکیہ کے زلزلہ متاثر علاقوں میں بھی آج پولنگ کا عمل ملک بھر کے ساتھ جاری رہے گا۔

چیئرمین احمد ینر نے بتایا کہ زلزلہ کے سبب بے گھر ہوکر دوسرے علاقوں میں منتقل ہونے والے افراد بھی ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے، رجسٹریشن کے عمل کے بعد اب وہ اپنے موجودہ مقام سے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔ ترکیہ میں صدارتی، پارلیمانی انتخابات کیلئے اوورسیز ووٹنگ کا عمل 9 مئی کو ختم ہو گیا تھا، اس دوران 73 ممالک اور 156 فارن آفسسز میں کاسٹ ہونے والے 1.8 ملین اوورسیز ووٹ ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق صدارتی امیدوار کو کامیابی کیلئے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے، رپورٹس کے مطابق فیصلہ نہ ہوسکا تو زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان 28 مئی کو دوبارہ مقابلہ ہوگا۔

Advertisement
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینوں کی شاندار بلے بازی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینوں کی شاندار بلے بازی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست

  • 7 hours ago
نصیرآباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی

نصیرآباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی

  • 9 hours ago
رائیونڈ: باراتیوں کو لیجانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

رائیونڈ: باراتیوں کو لیجانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

  • 10 hours ago
کراچی :ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار 

کراچی :ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار 

  • 11 hours ago
پشاور: خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی

پشاور: خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی

  • 12 hours ago
لیبیا میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

لیبیا میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

  • 12 hours ago
شاہِ اردن کا دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،پاک فوج کی مشق کا معائنہ کیا

شاہِ اردن کا دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،پاک فوج کی مشق کا معائنہ کیا

  • 9 hours ago
وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ جاری :تین بینچز کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے

وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ جاری :تین بینچز کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے

  • 11 hours ago
27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری

27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری

  • 9 hours ago
آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی

آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی

  • 8 hours ago
صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا

صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا

  • 12 hours ago
سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے

سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے

  • 9 hours ago
Advertisement