جی این این سوشل

دنیا

جی سیون رہنماؤں کا جاپان کے شہر ہیروشیما میں سالانہ اجلاس 

جی سیون رہنماؤں نے دوسری عالمی جنگ (WW2) ایٹم بم حملے کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جی سیون  رہنماؤں کا جاپان کے شہر ہیروشیما میں سالانہ اجلاس 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ہیروشیما: جاپانی وزیر اعظم فاموکشیدا نے مہمانوں کا استقبال کیا، انہوں نے ہفتے کے آخر میں جوہری تخفیف اسلحہ کی بات چیت کو ایجنڈے میں اونچا رکھنے پر زور دیا ہے۔

جی سیون میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان شامل ہیں لیکن اس سال آٹھ دیگر ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔

جی سیون رہنماؤں نے دوسری عالمی جنگ (ww2) ایٹم بم حملے کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہیروشیما کی امن یادگار پر پھول چڑھائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اتوار کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کر سکتے ہیں، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

روس کا یوکرین پر حملہ اور جاری جنگ اہم موضوع بنی ہوئی ہے، دوسری جانب برطانیہ نے روسی ہیروں پر پابندی لگا دی ہے۔

چین کے ساتھ تعلقات بھی ایک اہم موضوع ہوں گے، کیونکہ G7 رہنما "آزاد اور آزاد ہند-بحرالکاہل خطہ" کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

چین کے ساتھ تناؤ بھی بڑھ رہا ہے - G7 رہنما" آزاد اور کھلے ہند پیسیفک" کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ، صحت اور جوہری تخفیف اسلحہ بھی زیر بحت ہوگا۔

پاکستان

پی آئی اے کی نجکار ی کے لئے 85 ارب کی جگہ ایک بڈر نے صرف 10 ارب کی بولی دے دی

بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے دوپہر کو ائیر لائن کی خریداری کے لیے واحد بولی جمع کرائی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کی نجکار ی کے لئے 85 ارب کی جگہ ایک بڈر نے صرف 10 ارب کی بولی دے دی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ہونے والی نجکاری کے لیے اسلام آباد میں ہونے والی بڈنگ کی تقریب میں بلیو ورلڈ سٹی  کنسورشیم نے دس ارب روپے کی بولی لگا دی جس نے پی آئی اے کی انتظامہ کو پریشان کر دیا۔ 

 تقریب منعقد میں سیکریٹری وزارت نجکاری جاوید پال اور سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ، چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر اور سی ای او بلیو ورلڈ ایوی ایشن میثم رضا، سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری ندیم اعجاز اسٹیج پر موجود رہے۔

بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے دوپہر کو ائیر لائن کی خریداری کے لیے واحد بولی جمع کرائی گئی تھی، نمائندہ بلیو ورلڈ کنسورشیم ولی محمد بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

بلیو ورلڈ کنسورشیم نے نجکاری کی شرائط کو تسلیم کر لیا اور حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے کم از کم قیمت 85ارب 30 لاکھ روپے مقرر کردی اور بولی دہندہ کو اپنی بولی پر نظر ثانی کے لیے 30 منٹ کا وقت دے دیا گیا تھا۔

پی آئی کی نجکاری کے واحد بولی دہندہ نے پی آئی اے کے 60فیصد شیئرز کی صرف 10ارب کی بولی لگائی، اس موقع پر واحد بڈر کی بولی پر قہقہے لگے۔

اسٹیج پر موجود لوگ بھی بولی پر خود مسکرا دیے، جبکہ 152 ارب اثاثوں کی مالیت ایئر لائن کی بولی پر پی آئی اے انتظامیہ نے سر پکڑ لیے اور نجکاری کمیشن کے لوگ بھی بڈ دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے کم ازکم معین کردہ بولی 85 ارب مقرر  کی تھی۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت نجکاری کمیشن کا اجلاس ہوا، اسحاق ڈار نے سی سی او پی اجلاس کی صدارت دوحہ سے بذریعہ ویڈیو لنک کی، اجلاس میں نجکاری، فنانس و توانائی کے وزرا سمیت مختلف سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں بڈنگ کے حوالے سے پرائس کنٹرول بورڈ کی جانب سے 60 فیصد شیئرز کی تقسیم کی توثیق کردی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم کے دوران انوکھا انداز

جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے، ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر بیٹھ گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم کے دوران انوکھا انداز

 جو بائیڈن کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو ”کچرا“ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے، ٹرمپ کچرا اٹھانے والے ٹرک پر بیٹھ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ ایک  کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر موجود ہیں۔

سابق صدر ٹرمپ اپنی ایک انتخابی مہم کے سلسلے میں امریکی ریاست وِسکنسن پہنچے تھے۔ جب وہ بوئنگ طیارے سے اترے تو سیدھا ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک میں جا بیٹھے، جو ان کے انتظار میں تھا۔  ٹرمپ نے بعد میں  کچرا اٹھانے والے ملازمین کی مخصوص جیکٹ پہن کر ایک ریلی سے خطاب بھی کیا۔

سابق امریکی صدر نے کچرا ٹرک میں بیٹھے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا، ”یہ بائیڈن اور کملا ہیرس کے اعزاز میں ہے۔“

واضح رہے کہ چند روز  قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کو ناکام ترین شخص اور ان کے حامیوں کو ”کچرا“ کہا تھا ،تاہم ٹرمپ کے مد مقابل صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے بائیڈن کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامیابی حاصل کرکے تمام امریکیوں کی نمائندگی کریں گی، کملا ہیرس کامزید  کہنا تھا کہ  ان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کس نے انہیں ووٹ دیا اور کس نے نہیں۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو   پر  پابندی کو آئین  سے متصادم  قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو  پرپابندی کی شق کالعدم  قرار  دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو   پر  پابندی کو آئین  سے متصادم  قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین سے متصادم قرار دے دیا۔

عدالت عالیہ نے جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو  پرپابندی کی شق کالعدم قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار  اعجاز اسحاق خان نے شیر افضل مروت کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔  فیصلے میں کہا گیا ہےکہ قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر 'بلینکٹ پابندی'  آئین کی اظہار رائے کی آزادی کی  شقوں  سے  متصادم  ہے۔

رپورٹ کے مطابق  عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں پرپابندی کی وجہ جیل رولز کی یہ شق بتائی گئی تھی جس کے بعد شیر افضل مروت کی جانب سے دائر درخواست میں  جیل رولز کی شق265 کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll