پاکستان
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا
جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے 72 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر فیصلے میں اسپیکر قومی اسمبلی کو تمام ممبران کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے اراکین قومی اسمبلی کو بھی استعفے واپس لینے کےلیے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
جن اراکین کے استعفوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا گیا ہے ان میں شاہ محمود قریشی، فوادچوہدری، حماد اظہر، ریاض فتیانہ اور شفقت محمود سمیت تحریک انصاف کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 72 اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آیی) نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 43 اراکین کے استعفے منظور کرنےکا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چلینج کیا تھا۔
سابق اراکین کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
اراکین نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے استعفے منظور ہونے سے قبل ہی واپس لے لیے تھے۔
سابق اراکین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ استعفے واپس لینے کے بعد اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ اسے منظور کریں، اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بدنیتی پر مبنی ہے۔
پاکستان
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
جیل حکام کے مطابق امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کو 3 اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی
جیل حکام کے مطابق امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کو تین اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتی وفد نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار اسیر ملزمان سے ملاقات کی، یہ ملاقات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میں کروائی گئی،ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ سفارتی وفد کو تین امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید، ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔
پاکستان
عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے
عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 دن تک بند رہی، سجدے کی جگہ بھی نظر نہیں آتی تھی،علی محمد خان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ جیل غیر انسانی سلوک رکھا جا رہا ہے،ان کے کمرے میں اتنا اندھیرا تھا کہ ان کو جائے نماز پر سجدے کی جگہ تک نظر نہیں آتی تھی۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 روز سے بند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتی کا رونا رویا جاتا ہے کیا بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم نہیں رہے؟ علی محمد خان نے مزید کہا کہ جب تک پارلیمنٹ میرا اور تیرا لیڈر کا فرق رکھے گی تو بے توقیر رہے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے موجودہ حکومت کیلئے سوال اٹھایا کہ آپ کے دور میں یہ سب کچھ نہیں ہو رہا کیا؟ اس کا جواب کون دے گا؟
علی محمد خان نے مزید کہا کہ میں کسی سے رحم کی اپیل نہیں کر رہا، اگر ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو باہر لانا ہوگا۔
پاکستان
پنجاب کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی بحال کردی گئی
چند روز قبل بعض وجوہات کی بنا پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی تحلیل کردی گئی تھی
پنجاب حکومت نے قانون سازی کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا ،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی بحال کردی ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کابینہ کمیٹی برائے قانو ن سازی بحال کردی گئی،کابینہ کمیٹی مسودہ قوانین کی منظوری دے گی ،کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد ہی تمام مسودہ قانون کابینہ میں پیش کیے جائیں گے ، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بعض وجوہات کی بنا پر کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی تحلیل کردی گئی تھی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرتے ہوئے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم
-
تجارت 2 دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا