جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کے گھر کے تلاشی ، پولیس نے سرچ وارنٹ حاصل کر لئے ہیں

سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں چھاپے کیلئے پولیس نے سرچ وارنٹ حاصل کر لئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کے گھر کے تلاشی ، پولیس نے سرچ وارنٹ حاصل کر لئے ہیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کی سیکیورٹی سنبھال لی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کے مین گیٹ کے انٹری پوائیٹ پر بھی پولیس تعینات ہوگئی۔

گھر کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں سرچنگ کی جائے گی۔ تلاشی کیلئے ایس پی سمیت دیگر افسران کے علاوہ خواتین اہلکار بھی ساتھ ہوں گی۔

دہشت گردوں کی تلاشی کیلئے جانیوالی ٹیم کی سربراہی کمشنر لاہور ڈویژن کریں گے، پولیس کی سرچ ٹیم آج عمران خان کے گھر کی تلاشی لیں گے۔

پنجاب حکومت نے عمران خان کے گھر 400 پولیس اہلکار بھجوانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

نگران وزیر اطلاعات عامر میر کے مطابق 40 دہشت گرد عمران خان کے گھر چھپے ہوئے ہیں، ایک دہشت گرد کو پکڑنے کیلئے 4 پولیس اہلکاروں کو بھیجا جائے گا۔

تلاشی کی نگرانی کیلئے خصوصی کیمروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی

انڈونیشیا:آئی فون 16 کے بعد گوگل فونز پر بھی پابندی

چند دن پہلے انڈونیشین  حکام نے آئی فون 16 پر بھی اسی بنا پر پابندی لگائی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈونیشیا:آئی فون 16 کے بعد گوگل فونز پر بھی پابندی

غیر ملکی  میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے آئی فون 16 پر پابندی لگانے کے  چند دن بعد ہی گوگل کے موبائل  فونز پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشین قوانین کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کو وہاں فونز کی تیاری میں 40 فیصد مقامی آلات استعمال کرنے ہوتے ہیں اس کے لیے کمپنیوں کو مقامی سطح پرتیار کردہ چیزیں استعمال کرنا پڑتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے مقامی طور پر تیار ہونے والے فونز کے حوالے سے پالیسی پر عمل نہیں کیا جس کی بنا پر پابندی عائد کی  گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے انڈونیشین  حکام نے آئی فون 16 پر بھی اسی بنا پر پابندی لگائی تھی۔
اس حوالے سے انڈونیشیا کے وزیرِ صنعت گومیوانگ کارتاساسمیتا کا کہنا ہے کہ ہم تمام انویسٹرز کے لیے شفافیت کو ممکن بنانے کے لیے ان قوانین پر عمل کررہے ہیں جب کہ اگر لوگ چاہیں تو وہ باہر ممالک سے گوگل اور آئی  فون خریدنے کے بعد ٹیکس ادا کرکے انڈونیشیا میں استعمال کرسکتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے

اس حوالے سے عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے

پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری اپنا روشنیوں کا تہوار دیوالی مذہبی جوش و جذبے سے منارہی ہے۔
پاکستان میں دیوالی کے رنگ بکھر گئے، ہندو برادری کے مذہبی تہوار پر ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے عمرکوٹ اور تھرپارکر میں بین المذاہب ہم آہنگی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مسلمانوں نے ہندو برادری کے دیوالی تہوار میں شریک ہوکر خوشیوں کو چار چاند لگا دیے۔

عمرکوٹ اور تھرپارکر کے مندروں میں دیوالی کے موقع پر خصوصی پوجا پاٹ کی تقریبات، مندروں اور گھروں کو دیوں سے سجادیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

معروف اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد

شوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ نرگس پر تشدد کرتا ہے،بھائی کا بیان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا  مبینہ تشدد

پولیس حکام  کے مطابق اداکارہ نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی جس پر تھانہ ڈیفنس سی سے  پولیس کی نفری اداکارہ کے گھر پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن کاشوہرانسپکٹرماجد بشیر روزانہ نرگس پر تشدد کرتا ہے۔ اس نے آج بھی میری بہن کو بری طرح  مارا پیٹا جس پراس کی حالت خراب ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے  اداکارہ نرگس کی مدعیت میں ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں تشدد اور جان سے مارنے کی دفعات شامل ہیں۔

یادرہے کہ اداکارہ نرگس نے چند برس قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی،مگر  شادی کے بعد اداکارہ نے شوبز کوخیرباد کہہ دیا تھا،اور وہ کچح عرصے سے اپنا  ایک بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll