تجارت

یو اے ای نے سولرائزیشن، بائیو ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ میں بہت ترقی کی ہے، فخرالدین دیوان

دونوں ملکوں کو مضبوط عوامی و حکومتی تعلقات کو سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اورصنعتی تعاون میں ڈھالنے کی کوشش کرنی چاہیے،پاک یواے ای بزنس کونسل

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 20 2023، 1:39 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
یو اے ای نے سولرائزیشن، بائیو ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ میں بہت ترقی کی ہے، فخرالدین دیوان

اسلام آباد: پاکستان متحدہ عرب امارات بزنس کونسل کے چیئرمین فخرالدین دیوان نے کہا ہے کہ یو اے ای نے سولرائزیشن، بائیو ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ میں بہت ترقی کی ہے، وہ عالمی سطح پر بالعموم اور گلف کو آپریشن کونسل میں بالخصوص ایمرجنگ ٹیکنالوجیز میں بہت اہمیت کا حامل ملک ہے۔

دونوں ملکوں کو مضبوط عوامی اور حکومتی تعلقات کو بڑی سرمایہ کاری، تیل و گیس کی تلاش کے منصوبوں، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اورصنعتی تعاون میں ڈھالنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کیا۔فخرالدین دیوان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کے دورے پر ہے اور اس نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نصف ٹریلین ڈالر کی معیشت بن چکا، اس کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور سٹریٹجک تعلقات ہیں، یو اے ای ترسیلات زر، روزگار کے مواقع، سماجی بہبود اور انسانی ہمدردی کے مقاصد میں پاکستان کے لیے سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے۔