تجارت
پاکستان کی جولائی 2022 سے اپریل 2023 تک 15.4 ارب ڈالر کی بیرونی فناسنگ ہوچکی ہے:وزارت اقتصادی امور
وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے۔
وزارت اقتصادی امور کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس میں دوست ممالک کے 6 ارب ڈالر قرض کی ری فنانسنگ بھی شامل ہے، قرض کی ری فنانسنگ میں چین، سعودی عرب سے 3 ،3 ارب ڈالرشامل ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 1.3 ارب ڈالر کے چینی قرض کی ری فنانسنگ بھی اس میں شامل ہے۔
اعلامیے کے مطابق حکومت نے 23-2022 کےدوران قرضوں کی دوبارہ ادائیگی کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے مالیاتی انتظامات کیے، حکومت زرمبادلہ کے ذخائرکی سطح میں بہتری کی توقع کر رہی ہے۔
پاکستان
آرمی ایکٹ اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور
سینیٹ میں بلز کی منظوری کا عمل شروع ہوا تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں
آرمی ایکٹ اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ضمنی ایجنڈے کی تحریک پیش کی جسے سینیٹ نے کثرت رائے سے منظور کرلی۔
سب سے پہلے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل پیش کیا، سینیٹ نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
سینیٹ میں بلز کی منظوری کا عمل شروع ہوا تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل پیش کیا گیا تو اپوزیشن اراکین نے چور چور کے نعرے لگائے۔
اپوزیشن کے اس شور کے دوران سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد ہائی کورٹ ایکٹ 2010 میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا، جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
سینیٹ نے آرمی ایکٹ 2024 ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی جبکہ ائیر فورس ایکٹ ترمیمی بل 2024 کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی، بل وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پیش کیا۔
آرمی ایکٹ ترمیمی بلز کی منظوری کے بعد تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھ کر 5 سال ہو گئی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے سینیٹ میں پیش کیا گیا پاکستان بحریہ ایکٹ میں مزید ترامیم 2024 کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ بلز کی منظوری کے بعد سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔
پاکستان
قومی اسمبلی،سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کےحوالے سے بل کی منظوری
ایوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر ترمیمی بل 2024 اور اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دی
قومی اسمبلی نے آج سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کے حوالے سے ترمیمی بل 2024 کی منظوری دی۔
تفصیلات کے مطابق یہ بل وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔
بل کے اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرقانون نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد کے حوالے سے ترمیمی بل کے تحت ججوں کی تعداد چونتیس تک بڑھائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا یہ بل مجاز عدالت میں زیرالتواء مقدمات کے معاملے کا مسئلہ حل کرنے کیلئے لایا جارہا ہے۔
ایوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر ترمیمی بل 2024 اور اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دی۔
وزیرقانون نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2024 کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد نو سے بڑھا کر بارہ کردی گئی ہے۔
ایوان سے منظور کئے گئے دیگر بلوں میں پاکستان آرمی ترمیمی بل 2024، پاکستان ائیرفورس ترمیمی بل 2024 اور پاکستان نیوی ترمیمی بل 2024 شامل ہیں۔
یہ بل وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے پیش کئے ، ایوان کا اجلاس کل دن گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
موسم
فضائی آلودگی: آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر سر فہرست
اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور شہر کے 11 گیارہ ہاٹ اسپاٹ مقامات پر گرین لاک ڈاؤن لگانے پر غور شروع کردیاگیا
لاہور کی فضا بدستور آلودہ اور مضر صحت ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں باغوں کا شہر وں لاہور پہلے جبکہ بھارتی شہر دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔
لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 320 تک جا پہنچا ہے جبکہ مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 475 ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح عسکری 10 کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 511 تک پہنچ گیا ہے جبکہ لاہور میں مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 515 ریکارڈ کیا گیا۔
اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور شہر کے 11 گیارہ ہاٹ اسپاٹ مقامات پر گرین لاک ڈاؤن لگانے پر غور شروع کردیا، آج سے تمام نجی اور سرکاری پرائمری اسکولوں کو بھی ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا، چھٹیاں بڑھیں گی یا ختم ہوں گی اس حوالے سے اگلا فیصلہ 9 نومبر کو ہوگا۔
جبکہ لاہور میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق پابندی کا اطلاق 8 نومبر سے 31 جنوری 2025 تک ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح و رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ/ہلکی دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو: بشری بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
-
تفریح 2 دن پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ