پاک فضائیہ کا 1965 کی جنگ کے ہیرو سکواڈرن لیڈر سرفراز احمد رفیقی شہید کو خراجِ عقیدت
دوران پرواز بھارتی فضائیہ کے چار حملہ آورطیاروں میں سے تین کو مار گرایا تھا
اسلام آباد: پاک فضائیہ نے اپنے غازیوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے 1965 کی جنگ کے ہیرو سکواڈرن لیڈر سرفراز احمد رفیقی شہید سے متعلق ایک خصوصی پرومو جاری کیا ہے۔
سکواڈرن لیڈر سرفراز احمد رفیقی شہید نے اپنے ساتھی ہوابازوں کے ساتھ ملکر یکم ستمبر 1965 کی شام چھمب سیکٹر پر بیس ہزار فٹ کی بلندی پر دوران پرواز بھارتی فضائیہ کے چار حملہ آورطیاروں میں سے تین کو مار گرایا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 6 ستمبر 1965ء کی شام انہیں بھارتی فضائی اڈے ہلواڑا پر حملہ آور ہونے کا حکم دیا گیا تاکہ لاہور کا دفاع کیا جاسکے، اس مشن میں سرفراز احمد رفیقی شہید نے اپنے ساتھ چار جنگجو طیاروں کی قیادت کی۔ ایک بھارتی طیارہ گرانے کے بعد ان کے جہاز کی مشین گن جام ہوگئی۔
میدان چھوڑ کر بھاگنے کے بجائے انہوں نےاپنے ساتھیوں کو حملہ جاری رکھنے کا حکم دیا اور نہتے ہونے کے باوجود اپنی فارمیشن کی پشت سے حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ انہیں اپنی شاندار کارکردگی و جرأت کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے ہلالِ جرأت اور ستارۂ جرأت کے اعزازات سے نوازا گیا۔
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 6 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 12 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 10 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 8 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 6 گھنٹے قبل
ایس ایچ او کا غیر قانونی اعلان ، ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 10 گھنٹے قبل
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 8 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح
- 5 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- 6 گھنٹے قبل