توسیعی منصوبے"سعودی پورٹیکو" کی تکمیل سے ہر گھنٹے میں ایک لاکھ سات ہزار عبادت گزار طواف کرسکیں گے

مسجد الحرام میں سعودی توسیعی منصوبے کا نام “سعودی پورٹیکو” رکھا گیا ہے جس کی تکمیل سے ہر گھنٹے میں ایک لاکھ سات ہزار عبادت گزار طواف کرسکیں گے۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نے المطاف توسیع منصوبے کے متعلق شاہی فرمان کا اعلان کردیا۔
#PICTURES: Sign boards of the new name ‘#Saudi portico’ are being installed on the mataf expansion structure of the Grand Mosque in #Makkah — https://t.co/zgPfXv4CkG pic.twitter.com/oBpNbkWN38
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) May 21, 2023
منصوبہ بانی امام شاہ عبد اللہ کا وژن تھا ۔ کام 1375ھ میں شاہ سعود کے دور میں شروع ہوا۔ تعمیر اور توسیع شاہ فیصل اور شاہ خالد کے دور حکومت میں جاری رہی۔آخر کار شاہ فہد کے دور میں اس کی تکمیل ہوئی۔ مسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع، جو اس کی تاریخ میں سب سے بڑی ہے، پورٹیکوس کی توسیع کے منصوبے پر مشتمل ہے۔
الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن کا کہناتھا کہ منصوبے کا مقصد خانہ کعبہ کی سطح کے طواف کے علاقے کو وسعت دینا ہے، تاکہ ہر گھنٹے میں 107,000 سے زیادہ نمازیوں کو طواف کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔
سعودی پورٹیکو” پروجیکٹ اپنی متعدد منزلوں کے ذریعے عبادت گزاروں کو طواف کرنے کے لیے زیادہ جگہ فراہم کرتا ہے اس طرح طواف کرنے والے و نمازی مختلف منزلوں سے خانہ کعبہ کو براہ راست دیکھ سکیں گے۔ اور منصوبہ انجینئرنگ کے اعلیٰ ترین ، معیار کے مطابق انجام دیا گیا۔

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 3 گھنٹے قبل

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 30 منٹ قبل

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 2 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی حمایت یافتہ گروپس تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، پراکسیز کا خاتمہ ضروری ہے ، آرمی چیف
- 5 گھنٹے قبل

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 4 گھنٹے قبل

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 2 گھنٹے قبل

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- ایک گھنٹہ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل