الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی اے ٹیم کا کرداراداکررہی ہے،رہنما جماعت اسلامی


صدر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی پر قبضے کےلیے بدترین فسطائیت کررہی ہے مگر ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
میئر کراچی کےلیے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مشترکا امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انتخابی عمل قبضہ عمل بن رہاہے، وہ چاہتے ہیں ان کا قبضہ مزید بڑھ جائے۔ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی اے ٹیم کا کرداراداکررہی ہے۔ الیکشن کمیشن میں ضمیر ہے تو وہ اس صورتحال کا نوٹس لے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی انسانوں کو خرید رہی ہے یا جیلوں میں ڈال رہی ہے ، پی ٹی آئی کے آج جو چیئرمین اور وائس چیئرمین حلف اٹھانے آئے تھے ان کو گرفتارکیا گیا، کیسے ممکن ہے کہ ممبرز کو حلف کے وقت اٹھالیا جائے۔ جماعت اسلامی نے زیادہ سیٹیں حاصل کیں، شہر کے لوگوں نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے، لوگ توقع رکھتے ہیں کہ میئرجماعت اسلامی کا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو روک کریہ اپنے منہ پر کالک لگارہے ہیں، پولیس ان کے کہنے پر کام کرتی ہے کب تک یہ کرتےرہیں۔ کچھ بھی کرلومئیرجماعت اسلامی کاہی بنے گا۔ حکومت حوصلہ کرے اور ایک سروے کروائے لوگ کس کا مئیر چاہتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی پی نے 6 سال تک بلدیاتی الیکشن نہیں کروایا تھا، بلدیاتی الیکشن کےلیے دھرنے دینے پڑے عدالت جانا پڑا۔ 9 لاکھ ووٹ تحریک اںصاف اور جماعت اسلامی کے ہیں، پی پی کے 3 لاکھ ووٹ بھی نہیں ہے، عوام نے جماعت اسلامی کو بھاری مینڈیٹ دیاہے۔

اسرائیلی سپریم کورٹ کا حکم: فلسطینی قیدیوں کو روزانہ تین وقت کھانا فراہم کیا جائے
- 40 منٹ قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی این ڈی ایم اے کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف
- ایک گھنٹہ قبل

کیا کل کراچی کے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ محکمہ تعلیم کا وضاحتی بیان سامنے آگیا
- ایک گھنٹہ قبل

نئی فائزر کووڈ 19ویکسین سے مدافعتی صلاحیت میں 4 گنا اضافہ، ابتدائی کلینیکل ٹرائل میں کامیابی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے ابھرتے ہوئے گالف اسٹار عمر خالد حسین نے امریکہ میں گالف ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور امریکی کمپنی کے درمیان اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی معاہدہ
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے متحدہ عرب امارات بحریہ کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب : دریاؤں میں طغیانی، سندھ میں بھی سیلاب کا خطرہ ، ہنگامی صورتحال
- ایک گھنٹہ قبل

قازقستان کےوزیر خارجہ و نائب وزیراعظم وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

سیلاب زدگان کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں ، بلاول بھٹو کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

ڈبلیو ایچ او کی طالبان سے افغان خواتین امدادی کارکنوں پر پابندیاں ختم کرنے کی اپیل
- 2 گھنٹے قبل