آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصد کے لیے نہیں کیا جاسکتا،درخواست


پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کرنے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ اسلام آباد ،پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں فوج کو طلب کرنے کا حکومتی اقدام چیلنج کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنماء اسد عمر نے بیرسٹر گوہر کے توسط سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی غیرقانونی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہرے ہوئے۔ پٹیشنر ایک سیاسی جماعت ہے اور سیاسی جماعت کو پر امن احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔
Pakistan Tehreek e Insaf has filed a Petition in the Supreme Court, regarding pursuant to the calling of the Armed Forces of Pakistan by the Federal Government to act in aid of civil
— Dr. Iftikhar Durrani (@IftikharDurani) May 22, 2023
power under Article 245 of the Constitution in the Islamabad Capital Territory, as well as the… pic.twitter.com/iFtJO4qoY9
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پر امن احتجاج کو سوچی سمجھی سازش کے تحت پر تشدد مظاہروں میں بدلا گیا۔آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصد کے لیے نہیں کیا جاسکتا، فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے، آئین ہر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، کبھی ہزاروں کارکنوں اور لیڈرز کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آرٹیکل 245 کا نفاذ اور اس کے تحت ہونے والا کریک ڈاؤن کالعدم قرار دے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 minutes ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- an hour ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 19 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago



