جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب اور کینیڈا میں سفارتی تعلقات بحال

کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو اور محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب اور کینیڈا میں سفارتی تعلقات بحال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ریاض: سعودی عرب اور کینیڈا کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق پر 2018 کا تنازع ختم کرتے ہوئے اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات بحال کیے جا رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات وہیں سے بحال ہو رہے ہیں جہاں سے وہ منقطع ہوئے تھے۔

کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان بنکاک میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عرب ممالک پر سے تجارتی پابندیاں بھی اٹھا لی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں سعودی عرب ایک اہم عالمی کھلاڑی کے طور پر ابھرا ہے، سعودی عرب نے سوڈان میں پھنسے کینیڈینوں کو نکالنے میں ہماری مدد کی اور وہ سوڈان کے مسئلے کا حل تلاش کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

کینیڈا کے وزیر خارجہ نے کہا: "بین الاقوامی مسائل اور مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے ہمیشہ ایک دوسرے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے، ہمیں لوگوں کے ساتھ بات چیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے"۔

پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کردیا

اسلام آباد میں آج ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ رپورٹ غیر مصدقہ الزامات پر مشتمل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کردیا

دفتر خارجہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقص اور زمینی حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں آج ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ رپورٹ غیر مصدقہ الزامات پر مشتمل ہے ، اُنہوں نے کہا کہ کمیشن کی سالانہ رپورٹ مشق کی بے وقعتی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ 2020  سے اب تک امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی طرف سے بھارت کو مخصوص خدشات کا حامل ملک قرار دینے کی سفارشات کو نظرانداز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشق کی وقعت اس صورت میں زیادہ ہوتی اگر یہ دوہرے معیار اور جغرافیائی سیاسی تحفظات سے پاک ہوتی اور اس میں اسلام کے خلاف نفرت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ، ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

انہوں نے گیمبیا میں حالیہ ختم ہونے والے پندرھویں اسلامی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں جموں و کشمیر تنازعہ پر مضبوط اور واضح موقف پر او آئی سی کا خیر مقدم کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں موجود افراد اور تنظیموں سے دہشت گردی کے حملے کے خطرات پر فکر مند ہے۔ انہوں نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان سمیت دہشت گرد گروپوں کیخلاف بامعنی اور موثر کارروائی کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نائب وزیر اعظم کی قطری وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے ملاقات

اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید اقتصادی اشتراک عمل کی شکل دینے کیلئے اقتصادی سفارتکاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم کی قطری  وزیر مملکت برائے امور خارجہ  سے ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کا استقبال کیا۔

دونوں فریقوں نے پاکستان اور قطر کے دوطرفہ تعلقات اور توانائی، کان کنی اور ہوابازی کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعلقات کا جائزہ لیا۔

معزز مہمان نے قطر کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کا پیغام بھی پہنچایا جس میں پاکستان کے لئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید اقتصادی اشتراک عمل کی شکل دینے کیلئے اقتصادی سفارتکاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ دونوں فریقین نے غزہ کی جنگی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

اپوزیشن نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرائی جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں دھکم پیل شروع ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی میں  سانحہ 9 مئی  کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

لاہور : پنجاب اسمبلی میں  سانحہ نو مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ۔

پنجاب اسمبلی نے سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے جب کہ یہ قرارداد وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن کی جانب سے  پیش کی گئی ۔

قرارداد پیش کرنے کے موقع پر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے آگئے جب کہ اپوزیشن ارکان نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کے ڈائس کے پاس آگئے ، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نومئی دلخراش دن ہے جب شرپسند عناصر جماعت نے وطن عزیز کے اداروں کے خلاف سیاسی لبادہ اوڑھ کر حملہ کیا، نومئی کو قومی سلامتی کے اداروں اور شہداء کی یادگاروں کی توہین کی گئی۔

اپوزیشن نے قرارداد کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرائی جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں دھکم پیل شروع ہوگئی۔

متن میں لکھا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم کی رہائش گاہ کو نذر آتش کیا گیا، وطن عزیزی کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی گئی جب کہ قومی اداروں نے سازش کو ناکام بناکر ملک کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سانحہ نو مئی کے ذمہ داران و منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اجلاس کل دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll