Advertisement

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

مانچسٹر سٹی کی ٹیم 89 پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 25th 2023, 4:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

برائٹن: انگلش پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کے درمیان میچ سخت مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔مانچسٹر سٹی کی طرف سے واحد گول فل فوڈن نے میچ کے 25 ویں منٹ میں سکور کیا جبکہ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی طرف سے واحد گول جولیو اینسیسو نے میچ کے 38 ویں منٹ میں سکور کیا۔

ایمیکس سٹیڈیم، برائٹن میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ رہا۔

مانچسٹر سٹی کی طرف سے واحد گول فل فوڈن نے میچ کے 25 ویں منٹ میں سکور کر کے اپنی ٹیم کو برائٹن کے خلاف 0-1 کی برتری دلا دی جس کے ٹھیک 13 منٹ بعد برائٹن اینڈ ہووالبیون کی طرف جولیو اینسیسو نے میچ کے 38 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔ میچ کے پہلے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم اس مقصد میں کامیاب نہ ہوسکی اور میچ 1-1 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 89 پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے جبکہ برائٹن کی ٹیم 62 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

 

Advertisement