جی این این سوشل

تفریح

امریکی گلوکارہ ٹینا ٹرنر انتقال کرگئیں

راک اینڈ رول کی ملکہ 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی گلوکارہ  ٹینا ٹرنر انتقال کرگئیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گلوکارہ ٹینا ٹرنر کی عمر 83 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں، ان کا انتقال سوئٹزرلینڈ میں ہوا جہاں وہ 80 ملین ڈالر مالیت کے گھر میں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہی تھیں۔

ٹرنر کو حالیہ برسوں میں کینسر، فالج اور گردے کی خرابی سمیت متعدد صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دنیا کے معروف فیشن ڈیزائنر جو جیو آمانی نے کہا کہ توانائی سے بھرپور ٹیناٹرنر کا میوزک سدا باقی رہے گا، انہیں فخر ہے کہ انہیں کئی بارٹینا ٹرنر کا لباس تیار کرنے کا موقع ملا۔

ٹینا ٹرنر نے مک جیگر جیسی عالمی شہرت یافتہ شخصیت کو ڈانس سکھایا تھا، مک جیگر نے ٹینا ٹرنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر معمولی پرفامر اور گلوکارہ تھیں۔ 

دنیا

امریکہ نے فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں15 میں سے 12 ارکان نے حمایت کی، برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ نے فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ نے فلسطین کو مکمل ریاست کی رکنیت دینے کی قرار داد ویٹو کردی۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کے حوالے سے الجزائر کی طرف سے قرار داد پیش کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق15 رکنی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران 12 ارکان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کی۔ برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ نے قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ امریکا نے درخواست کو ویٹو کردیا۔

امریکہ کے اتحادی فرانس، جاپان اور جنوبی کوریا نے بھی اس قرار داد کی حمایت کی۔اس قرار کے حق میں آنے والے ووٹوں کو غیر ملکی میڈیا فلسطین کی جیت بھی قرار دے رہا ہے۔

اس قرار داد میں تجویز دی گئی تھی کہ اقوام متحدہ کے 193 اراکین جہاں کوئی ویٹوز کی پاور نہیں، وہاں فلسطین کو 194 واں ممبر تسلیم کیا جائے۔

اس حوالے سے فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا کی جانب سے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کرنے کی مذمت کرتے ہوئے امریکی اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی قرار دیا۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں شرمناک تجویز مسترد کردی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر فلسطینی ریاست کو انعام نہیں دیا جائے گا، اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کی تعریف کی۔

واضح رہے 140 ممالک نے فلسطین کو تسلیم کر لیا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں مزید ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ نے ایران پر بڑی پابندی عائد کردی

امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بتایا کہ امریکا نے ایران کی سولہ شخصیات اوردو کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ نے ایران پر  بڑی پابندی عائد  کردی

امریکا اور برطانیہ نے ایران کو ڈرون طیارے بنانے کے لئے انجن فراہم کرنے والی دو کمپنیوں، فوجی سامان فراہم کرنے والی چھ کمپنیوں اور کئی افراد  پر نئی پابندیاں لگا دیں۔ 

امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بتایا کہ امریکا نے ایران کی سولہ شخصیات اوردو کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں ۔ ان کمپنیوں نے ایران کے لئے ڈرون طیاروں کے انجن بنائے تھے۔
اسی دوران برطانیہ نے بھی سات ایرانیوں  اور چھ کمپینوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ لندن میں برطانوی حکام نے بتایا ہے کہ جن افراد پر پابندیاں لگائی گئیں ان کا تعلق  ملڑی سامان بنانے والی صنعتوں سے ہے۔

امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے ایران  سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر حالیہ پابندیاں ایران کے اسرائیل پر درجنوں ڈرون اور سینکڑوں میزائلوں کے ساتھ حملوں کے بعد ان ممالک کی جانب سے سامنے آنی والی پہلی پابندیاں ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مظفر آباد گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

حادثے میں زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مظفر آباد گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

مظفرآباد : مظفرآباد میں  مسافروین کھائی میں جا گری جس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین موئیاں کھکھیاں کےمقام پرکھائی میں گری، حادثے میں سات افرادجاں بحق ہوئے اور 10 سے زائدزخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 13 افراد زخمی ہیں۔ حادثے میں زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

رسیکیو ذرائع کے مطابق حاڈثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ اندھیرےاورتیزبارش کےباعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll