یہ شاندار تلوار ان ہتھیاروں میں سے سب عظیم ہے جن کا تعلق ٹیپو سلطان سے ہے،بون ہامز اسلامک اینڈ انڈین آرٹ

لندن میں ہونے والی ایک نیلامی میں برصغیر کے مشہور مسلمان حکمران ٹیپو سلطان کی تلوار ایک کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈز ( 4ارب 98 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیلامی منعقد کروانے والے ہاؤس بون ہامز کا کہنا ہے کہ تلوار کی قیمت اندازے کے مقابلے میں سات گنا زیادہ لگی تھی ۔یہ تلوار ٹیپو سلطان کی سب سے اہم تلوار تھی جس سے ان کا خاص تعلق تھا۔
ریاست میسور کے حاکم ٹیپو سلطان کو 18 ویں صدی کے آخر میں ہونے والی جنگوں سے شہرت ملی تھی۔ انہوں نے 1775 اور 1779 کے درمیان کئی مرتبہ مرہٹوں کے خلاف جنگ لڑی۔ بون ہامز اسلامک اینڈ انڈین آرٹ کے ہیڈ اولیور وائٹ کا کہنا ہے کہ ’یہ شاندار تلوار ان ہتھیاروں میں سے سب عظیم ہے جن کا تعلق ٹیپو سلطان سے ہے، ٹیپو سلطان کی اس سے ذاتی وابستگی تھی۔‘یہ تلوار ٹیپو سلطان کے محل کے ذاتی حجرے سے برآمد کی گی تھی۔
View this post on Instagram
ٹیپو سلطان کو اپنی سلطنت کے دفاع کرنے پر ’ٹائیگر آف میسور‘ کا لقب دیا گیا تھا۔بون ہامز کا کہنا ہے کہ انہیں راکٹ آرٹلری میں مہارت حاصل تھی اور انہوں نے میسور کو بھارت کا معاشی گڑھ بنایا تھا۔
آکشن ہاؤس کے مطابق ٹیپو سلطان کی موت کے بعد ان کی تلوار کو ان کی بہادری کے عوض برطانوی میجر جنرل ڈیوڈ بیئرڈ کے سامنے پیش کیا گیا تھا
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 5 گھنٹے قبل
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 8 گھنٹے قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- ایک دن قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- ایک دن قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- ایک دن قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- ایک دن قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- ایک دن قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 8 گھنٹے قبل










