تجارت
ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 15 فیصدکی کمی
جولائی سے اپریل تک 36.62 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 15 فیصدکم ہے،اے پی سی ایم اے

ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی دیکھی گئی۔ مئی میں اب تک دوفیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے، اسی طرح سیمنٹ کی برآمدات میں مئی کے دوران اضافہ ہواہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اورٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں 36.62 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 42.66 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق مئی 2023 میں ملک میں 3.22 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں دوفیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں ملک میں 3.15 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی برآمدات کاحجم 4.07 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18 فیصدکم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.97 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں، مئی میں 0.61 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت کااندازہ ہے جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں زیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں 0.17 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی
تجارت
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج مزید اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286.88 روپے ہے۔
انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 286.56 روپے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے کم ہوا ہے,اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا ہوگیا ہے۔
دنیا
یوکرینی ڈیم پر حملہ، اقوام متحدہ نے 'سنگین نتائج' کا انتباہ دیا ہے
یوکرین اور روس نے منگل کو ایک دوسرے پر ڈیم کو دھماکے سے اڑانے کا الزام لگایا ہے

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں ایک بڑے ڈیم کی تباہی کے "ہزاروں لوگوں کے لیے سنگین اور دور رس نتائج" ہوں گے۔
گزشتہ روز روس کے زیر قبضہ جنوبی یوکرین کے علاقے میں ڈیم پر حملے کے بعد کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں اور ان میں سے تین دیہاتوں میں 10 فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا ہے ۔ جس کی وجہ سے 22 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا کہ جنوبی یوکرین میں کاخووکا ڈیم کی تباہی کا پیمانہ آنے والے دنوں میں ہی واضح ہو جائے گا۔
منگل کو دیر گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر گریفتھس نے خبردار کیا کہ جنوبی یوکرین میں ہزاروں لوگوں کو "گھروں، خوراک، محفوظ پانی اور ذریعہ معاش کے نقصان" کا سامنا ہے۔
علاقے میں سیلاب سے ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے، یوکرین اور روس نے منگل کو ایک دوسرے پر ڈیم کو دھماکے سے اڑانے کا الزام لگایا ہے۔
یوکرین کے کھیرسن علاقے میں بدھ کی صبح بڑے پیمانے پر انخلاء جاری ہے، سیٹلائٹ تصاویر سامنے آئی ہیں کہ وہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
تجارت
پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 ماہ کے دوران 28 فیصد کمی
پی ایس او کے 10.54 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی

اسلام آباد: پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی تک کی مدت میں پی ایس او کے 7.66 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس او کے 10.54 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مئی 2023 میں پی ایس او کے 0.60 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اپریل کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔
اپریل میں پی ایس او کے 0.58 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ مئی میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ سال مئی میں پی ایس او کے 1.22 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو رواں سال مئی میں کم ہو کر 0.60 ملین ٹن ہو گئی۔
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
یاسمین راشد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہائی چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسل جاری
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا
-
علاقائی ایک دن پہلے
سوات میں 4.0 شدت کا زلزلہ
-
پاکستان 30 منٹ پہلے
موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ