جی این این سوشل

پاکستان

ایک نئی سیاسی جماعت کا اعلان متوقع،تحریک انصاف ٹو بننے جا رہی ہے؟

جہانگیر ترین نئی سیاسی پارٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایک نئی سیاسی جماعت کا اعلان متوقع،تحریک انصاف ٹو بننے جا  رہی ہے؟
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے علاوہ پی ٹی آئی کے کئی ناراض رہنما پارٹی کا حصہ ہوں گے۔

ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، وہاڑی، لودھراں اور ملتان کے اہم سیاسی خاندان نئی سیاسی جماعت میں شامل ہوں گے۔

کراچی، اندرون سندھ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔

قریبی ذرائع کے مطابق پارٹی کے لئے تین نام زیر غور ہیں۔

تحریک انصاف سے مماثلت رکھتا نام ہی فائنل کیا جائے گا۔

جہانگیر ترین گروپ ایک دو روز میں سیاسی جماعت کا نام فائنل کردے گا۔

تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کا سمندروں کے تحفظ کے لئے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کے ممالک کے لئے 5 ارب ڈالر کا منصوبہ

پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشیائی ترقیاتی بینک کا سمندروں کے تحفظ کے لئے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کے ممالک کے لئے 5 ارب ڈالر کا منصوبہ

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے سمندروں کے تحفظ کے لئے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کے ممالک کے لئے 5 ارب ڈالر کے منصوبے اعلان کیا ہے۔

بینک نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک سمندر ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے کی معیشتوں کے لئے اہمیت کے حامل ہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے” ہیلدی اوشن ایکشن پلان” کے نام سے جاری رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک سمندر ایشیا اور بحر الکاہل کے خطے کے ممالک میں غذائی سلامتی، زراعت کے فروغ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2019 سے لے کر 2024 تک کی مدت میں سمندروں کو پاک کرنے کے لئے تقریباً 5 ارب ڈالر کی معاونت کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت کوسٹل اور میرین ایکو سسٹم کے تحفظ، ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے روزگار اور پائیدار معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شاہ محمود کی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات، میڈیا سے بات کیے بغیر زمان پارک سے روانہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ محمود کی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات، میڈیا سے بات کیے بغیر زمان پارک سے روانہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔

شاہ محمود قریشی تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ زمان پارک میں رہے اور پھر چیئرمین پی ٹی آئی سےملاقات کے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگئے۔

شاہ محمود قریشی نے زمان پارک سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے شاہ محمود قریشی کو رہا کیا گیا تھا اور جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد مفصل گفتگو کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرکاری سکیم کے تحت 46 ہزار پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی آمد شروع ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری سکیم کے تحت 46 ہزار پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد: سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 46 ہزار سے زائد پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئےہیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی، مدینہ منورہ میں 16 ہزار عازمین موجود ہیں۔پاکستان سے مدینہ منورہ کیلئے پروازوں کا سلسلہ ختم ہو گیاہے،21 جون تک تمام سرکاری حج پروازیں جدہ اتریں گی۔ حج سے قبل 42 ہزار سے زائد عازمینِ کرام کو مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کروائی جائے گی۔

پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی آمد شروع ہو گئی ہے، 3 ہزار سے زائد عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے، 35 حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل کر لی گئی؛ نجی حج سکیم کی 2 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھولنےوالے 18 عازمین حج کو ان کی رہائش تک پہنچایا گیا۔

حج میڈیکل مشن کے تحت مکہ اور مدینہ میں دو ہسپتال اور 12 ڈسپنسریوں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ مکہ اور مدینہ منورہ میں 272 ڈاکٹرز اور طبی عملہ 24 گھنٹے علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll