پاکستان

سابق صوبائی وزیر مراد راس نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کردیا

تحریک انصاف کے ساتھ سیاست شروع کی تو امریکی شہریت چھوڑی،جہاں آج بیٹھے ہیں معلوم نہیں تھا ایسا بھی ہوگا،زمان پارک میں جڑنے والے مشیروں نے ہمیں یہاں تک پہنچایا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 26 2023، 5:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق صوبائی وزیر مراد راس نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کردیا

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے تحریک انصاف میں 15سال ہوگئےہیں،پاکستان ہم سب کا ہے۔

لڑائی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتا،مذاکرات ضروری ہیں،سانحہ 9مئی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، جہاں ہم بیٹھے ہیں ہم نے سوچا نہیں تھا ہم اس پوزیشن میں ہونگے۔

ساتھ بیٹھے ساتھیوں کی جدوجہد ہے جوملک کے لئے تھی ، جو ہم کر رہے تھے ملک کے لیے کر رہے تھے ، کوئی بھی نہیں چاہتا اوروں کے ساتھ لڑائی ہو ۔

جمہوریت پر یقین رکھتےہیں،اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کیے جاسکتےہیں،پریس کانفرنس کرنےکے لیے ایک اجلاس سے اٹھ کر آیاہوں۔

امریکا سے واپس آیا تو پنجاب اور راولپنڈی کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کی خدمت کیلیے آیا،عمران خان اور تحریک انصاف سے راستے جدا کررہےہیں۔

ہم نے فیصلہ کیا مل کر ایک گروپ بنائے جو ملک کی بہتری کیلیے آگے چلے ،ہم تشدد والی سیاست کے ساتھ متفق نہیں ،مراد راس پریس کانفرنس کےد وران آبدیدہ ہوگئے۔