خواتین کو آج سے پہلے ریاست نے کبھی اس طرز کی بدسلوکی اور ہراسگی کا نشانہ نہیں بنایا،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف


پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ کے الزامات کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سیکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے کے لیے خواتین کے ریپ اور قتل کا ڈراما رچانا چاہتی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی شک تھا بھی کہ جیلوں میں خواتین کے ساتھ کس سطح کی بدسلوکی کی جارہی ہے تو اس سرٹیفائیڈ مجرم کی اس پریس کانفرنس کے بعد سارے شکوک و شبہات دور ہو جانے چاہئیں۔
اگر کوئی شک تھا بھی کہ جیلوں میں خواتین کے ساتھ (کس سطح کی) بدسلوکی کی جارہی ہے تو اس سند یافتہ (سرٹیفائیڈ) مجرم کی اس پریس کانفرنس کے بعد سارے شکوک و شبہات دور ہو جانے چاہئیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 28, 2023
یہ شخص یقینی طور پر ان خوفناک کہانیوں کو (ایک سازش کے جواز میں) چھپانے اور قبل از وقت ان کا پردہ چاک… pic.twitter.com/RlE3Z2pTfz
عمران خان نے کہا کہ یہ شخص یقینی طور پر ان خوف ناک کہانیوں کو ایک سازش کے جواز میں چھپانے اور قبل از وقت ان کا پردہ چاک کرنے کی آڑ میں ذمہ داری سے فرار کی کوششیں کررہا ہے جو عنقریب منظرِ عام پر آنے والی ہیں۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ نہایت واجب الاحترام خواتین کو آج سے پہلے ریاست نے کبھی اس طرز کی بدسلوکی اور ہراسگی کا نشانہ نہیں بنایا جیسے پرامن احتجاج کے اپنے بنیادی حق کے استعمال کی پاداش میں انہیں اس فسطائی حکومت کی جانب سے بنایا جا رہا ہے۔

معروف اداکار فواد خان کی آواز میں خوبصورت گانا ''پروانا" ریلیز
- 5 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 4 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پھر سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 4 گھنٹے قبل

راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل، رکشہ ڈرائیور کا عدالت میں اعترافِ جرم
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 35 منٹ قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 5 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 3 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 39 منٹ قبل