Advertisement

بابراعظم اورمحمدرضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت امریکہ روانہ

دونوں پلیئرز 31 مئی سے 3 جون تک ہارورڈ  یونیورسٹی ایجوکیشن  پروگرام میں شرکت کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 28th 2023, 9:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بابراعظم اورمحمدرضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت امریکہ روانہ

بابراعظم اورمحمدرضوان ہارورڈ یونیورسٹی بزنس اسکول کےایجوکیشن پروگرام میں شرکت امریکہ روانہ ہو گئے، عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارے میں بطور پہلے کرکٹر داخلہ لینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ بابر اور  رضوان 31 مئی سے 3 جون تک ہارورڈ  یونیورسٹی ایجوکیشن  پروگرام میں شرکت کریں گے

دنیائے کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے بابر اعظم اور محمد رضوان نے دنیا کے عظیم اور تاریخی تعلیمی ادارے ہاورڈ میں اکٹھے داخلہ بھی لے لیا، 31 مئی سے 03 جون تک بوسٹن کیمپس میں دونوں قومی کرکٹر کلاسز لیں گے۔

کھیل کے ساتھ بزنس کی تعلیم حاصل کرنے کےلیے اس ادارے میں داخلہ لینے والے وہ پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز نے تعلیمی سلسلے کو جاری کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسان ہمیشہ سیکھنے کے عمل میں رہتا ہے

Advertisement
Advertisement