جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مزکر افغانستان اور تاجکستان جبکہ اور کی شدت6 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مزکر افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 223 کلو میٹر تھی۔

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، بونیر مالا کنڈ، چترال، سوات، مردان، مری، شاہ کوٹ، شکر گڑھ، ظفر وال، گلگت، مظفر آباد، میرپور آزاد کشمیر، ایبٹ آباد اور ہری سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ٹیکسلا، واہ کینٹ، فتح جنگ، اٹک اور چنیوٹ سمیت گرد ونواح کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔رپورٹ کے مطابق زلزلہ 10 بج کر 49 منٹ پر آیا تاہم تاحال کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملیں

علاقائی

پنجاب اسمبلی میں مخصوص ارکان کی رکنیت معطل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں رکنیت معطل کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی  میں مخصوص ارکان کی رکنیت معطل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص ارکان کی رکنیت معطل کر دی۔ 

اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 27 مخصوص نشستیں معطل کی گئیں۔

خواتین اور اقلیتوں کی یہ 27 مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد کو ملی تھیں۔

مسلم لیگ ن کے 23 ارکان معطل ہوئے جس کے بعد ایوان میں تعداد 203 رہ گئی ہے۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن رکن رانا آفتاب کا مخصوص نشستوں پر پوائنٹ آف آرڈر درست قرار دیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

اذلان شاہ کپ،پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب

پول میچ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے ڈرا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اذلان شاہ کپ،پاکستان  فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب

ملائشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے ڈرا ہوگیا۔ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چار میچ میں مجموعی طور11 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ۔ 

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچواں پول میچ 1-1 گول سے ڈرا ہو گیا۔ ہاف ٹائم تک دونوں ٹیموں کی جانب سے گول سکور نہ ہو سکا۔

تاہم نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کے خلاف کھیل کے 35 ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کرنے میں کامیاب رہی جو کہ پاکستان نے کھلاڑی ابوبکر کے ذریعہ پینلٹی کارنر پر کھیل کے 43 ویں منٹ میں گول سکور کرکے میچ 1-1 گول سے ڈرا کیا۔

ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائیشیا کے علاوہ پاکستان، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

سلطان اذلان شاہ کپ کا فائنل کل 11 مئی کو پاکستان اور جاپان کے مابین پاکستانی وقت کے مطابق 5:30 بجے شام کھیلے گا۔

پاکستان نے گذشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خیبر پختونخواہ اسمبلی میں عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کی قراردا د منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں سابق اسپیکر مشتاق غنی نے قرارداد پیش کی جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخواہ اسمبلی میں عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کی   قراردا د منظور

پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی رہائی کے لی پیش کی گئی  قرار داد کو  اکثریت کے ساتھ  منظور کرلیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں سابق اسپیکر مشتاق غنی نے قرارداد پیش کی جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے ، اس کے علاوہ قرارداد میں نو مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور عسکری تنصیبات سمیت دیگر مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومتی اراکین نے قرارداد کو منظور کرلیا جبکہ اپوزیشن اراکین نے اس کی مخالفت کی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll