جی این این سوشل

دنیا

امریکہ میں ہندوستانی نژاد طالب علم قتل

مقتول کا تعلق کیرالہ کے کولم سے تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکہ میں ہندوستانی نژاد طالب علم  قتل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "انہیں نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت گولی مار دی جب وہ اتوار (مقامی وقت) کے روز کام سے واپس آ رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ کے والدین تقریباً 30 سال قبل کیریلا کے کولم ضلع سے امریکہ ہجرت کر گئے تھے۔

جوڈ چاکو ایک طالب علم تھا جو پارٹ ٹائم کام بھی کرتا تھا، اس پر دو افراد نے ڈکیتی کی کوشش کے دوران حملہ کیا۔

اس سال رپورٹ ہونے والا یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ہندوستانی نژاد طالب علم کو امریکہ میں نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ طالب علم کو 21 اپریل 2023 کو امریکا کے ایک فیول اسٹیشن پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

متاثرہ شخص، جس کی شناخت سائیش ویرا کے طور پر ہوئی ہے، اوہائیو کے ایک پٹرول اسٹیشن پر کام کرتا تھا۔ اسے نامعلوم حملہ آوروں نے نوکری کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

علاقائی

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق پنجاب کابینہ میں شامل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سلمیٰ بٹ کوپرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کاقلمدان دینےکی منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق پنجاب کابینہ میں شامل

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق کو پنجاب کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ثانیہ عاشق کو معاون خصوصی وزیراعلی برائے اسیپشل ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے،سلمیٰ بٹ کو پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان تفویض کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سلمیٰ بٹ کوپرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کاقلمدان دینےکی منظوری دی۔

چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اخترزمان کی ہدایت پر سیکشن افسر نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے،صدر فاؤنڈر ڈیموکریٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ نےبارہ ستمبر کو  کیس ڈی جی ٹی او کو ریمانڈ بیک کر دیا اس دوران الیکشن لڑ کر یہ توہین عدالت کے مرتکب بھی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے،صدر فاؤنڈر ڈیموکریٹس

صدر فاؤنڈر ڈیموکریٹس گروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و کارپوریٹ ممبر سید ندیم منصور نے کہا ہے کہ اکتیس اکتوبر کو ڈی جی ٹی او صدر اسلام آباد چیمبر کی اہلیت کا فیصلہ کرے گا۔
صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے ،اکتیس اکتوبر کو ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ  آرگنائزیشن کے سامنے ہئیرنگ میں  تمام شواہد رکھوں گا جس کے بعد امید کرتا ہوں کے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریڈ آرگنائزیشنز قانون کے مطابق کسی بھی ایگزیکٹو ممبر کیلئے دوبارہ الیکشن لڑنے کیلئے ایک سال کا وقفہ ہونا ضروری ہے جو نئے قانون کے مطابق دو سال کا وقفہ کردیا گیا جبکہ ناصر قریشی گزشتہ سال بھی ایگزیکٹو ممبر تھے اور اس سال دوبارہ الیکشن لڑ کر اسلام آباد چیمبر کے صدر بن گئے ہیں۔

میں نے ان کے کاغذات نامزدگی ڈی جی ٹی او کے سامنے چیلنج کئے تھے جہاں نو ستمبر کو  فیصلہ ہمارے حق میں آیا اور انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا جس پر یہ اسلام آباد ہائیکورٹ چلے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےبارہ ستمبر کو  کیس ڈی جی ٹی او کو ریمانڈ بیک کر دیا اس دوران الیکشن لڑ کر یہ توہین عدالت کے مرتکب بھی ہوئے ہیں۔ڈی جی ٹی او نے اکتیس اکتوبر کو اس کیس کی ہئیرنگ رکھی ہے جہاں میں تمام حقائق اور شواہد معزز عدالت کے سامنے رکھوں گا

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

جامعہ پنجاب میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے واک کااہتمام

واک کا اہتمام ہیومن رائٹس چیئر اور ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنزاینڈ ایڈورٹائزنگ جامعہ پنجاب نے کیا،فیکلٹی ممبران اور طلباو طالبات  کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بھارت مخالف نعرے لگائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جامعہ پنجاب میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے واک کااہتمام

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں یوم سیاہ کشمیر کی مناسب سے  کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے اور ظلم و بربریت کے خلاف خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام ہیومن رائٹس چیئر اور ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز  اینڈ ایڈورٹائزنگ جامعہ پنجاب نے کیا،تقریب  میں  فیکلٹی   ممبران سمیت کثیر تعداد میں طلباو طالبات نے شرکت کی۔

اس موقع پر یکجہتی کشمیر واک کا بھی  اہتمام  کیا  گیا جس میں طلبا و طالبات نے بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے، طلبا و طالبات نے خصوصی پوسٹرز آویزاں کیے، کالے کپڑے زیب تن کیے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تقریب سے چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈوائزنگ و ہیومن رائٹس چیئر جامعہ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف، ڈاکٹر فائزہ عابد، کیوریٹر پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ سوسائٹی جامعہ پنجاب احسن کامرے، شاعر ناصر بشیر و دیگر نے خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر عمیر ندیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی پی آر حفصہ جاوید خوابہ، ڈاکٹر سعدیہ منیر سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کے آخر  میں کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll