فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

پیرس: سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین نوویک جوکووچ اور ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز فرنچ اوپن ٹینس کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔
سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہو چکا ہے۔
مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکی الیگزینڈر کواچ وچ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 2-6 اور 6-7(1-7) سے شکت دی۔
ہسپانوی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اطالوی حریف فلاویو کوبولی کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6، 2-6 اور 5-7 سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
پہلے رائونڈ کے دیگرے میچوں میں برطانوی ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری، کینیڈین کھلاڑی ڈینس شاپووالوف ،یونانی کھلاڑی سٹیفانوس، پائولش ہوبارٹ ہرکاز،روسی کھلاڑی آندرے روبلوف اور روسی کے ہی کیرن خچانوف نے کامیابی حاصل کر کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\932

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago







