صحت
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے11کیس رپورٹ ،7مریضوں کی حالت تشویش ناک
تاہم7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے11کیس رپورٹ ہوئے اور7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 78ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے11افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 1.02 فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، تاہم7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کراچی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 45ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے11 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
جرم
پسند کی شادی پر 3افراد قتل
تفصیلات کے مطابق لڑکی کے خالہ زاد بھائی نے پسند کی شاد ی کی رنجش پر تین افراد کی جان لے لی ۔

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ شاہین آباد میں پسند کی شادی کے باعث 3 افراد قتل ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی کے خالہ زاد بھائی نے پسند کی شاد ی کی رنجش پر تین افراد کی جان لے لی ۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم کی فائرنگ سے لڑکی ، سا س اور شوہر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔
گوجرانوالہ شاہین آباد کے علاقے میں 3 افراد قتل#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/uSk1yQpWfw
— GNN (@gnnhdofficial) September 28, 2023
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو زیر حراست لے لیا گیا ہے ، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔
پولیس حکام کے مطابق لڑکی اور لڑکے نے 20 روز قبل گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی ، پولیس کے مطابق دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کےمعاملات طے پا رہے تھے ۔
پاکستان
بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس سماعت کیلیے مقرر
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2 اکتوبر کو سماعت کر ے گا۔

اسلام آبا د : بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے ۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2 اکتوبر کو سماعت کر ے گا ، بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بھی شامل ہوں گے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کیس کو ہر اینگل سے دیکھا جائے گا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی سمیت متعدد سیاسی جماعتوں نے بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا تھا ۔
پاکستان
عدالت نے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا
آصف علی زرداری کو توشہ خانہ کیس اور جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں طلب ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے ۔

اسلام آباد : سپریم کورٹ سے نیب ترامیم میں فیصلے کے بعد نیب نے سیاسی رہنماؤں کے گرد دوبارہ شکنجہ سخت کر دیا ۔
نیب ترامیم کیس کو سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیا ل نےچیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر کا لعدم قرار دیا تھا ، جس میں سے 10 نیب ترامیم میں سے 9 ترامیم کو کالعدم قرار دیا گیا تھا ، جس کے باعث سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیسزدوبارہ کھل گئے ہیں ۔
سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے ، آصف علی زرداری کو توشہ خانہ کیس اور جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں طلب ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے ۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی 24 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے ، اسلا م آباد احتساب عدالت کی جنب سے نوٹسزجاری کیے ہیں ۔
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
افغان کرنسی کو 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار دیا گیا
-
تفریح 2 دن پہلے
حریم شاہ نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں ،مرتضی سولنگی
-
دنیا ایک دن پہلے
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی، پروازیں معطل
-
دنیا 2 دن پہلے
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی