جی این این سوشل

دنیا

حرمین ایکسپریس اور مشاعر مقدسہ ٹرین کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، سعودی ریلوے

عرفات، مزدلفہ اور منی تینوں حج مقامات کے لیے 17 ٹرینیں مختص کی گئی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حرمین ایکسپریس اور مشاعر مقدسہ ٹرین کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، سعودی ریلوے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مکہ مکرمہ: سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ نے کہا ہے کہ حج سیزن 2023 کے دوران عازمین کے لیے حرمین ایکسپریس ٹرین اور مشاعر مقدسہ ٹرین کے انتظامات مکمل ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ریلوے کمپنی ’سار‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج سیزن کے لئے حرمین ایکسپریس ٹرین اور مشاعر مقدسہ ٹرین کے انتظامات مکمل جبکہمشاعر مقدسہ ٹرین اور سٹیشنوں کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے۔

سعودی ریلوے نے کہا کہ مشاعر مقدسہ ٹرین 7 ذی الحجہ سے 13 ذی الحجہ 1444ھ تک عازمین کو حج مقامات پر سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔ عرفات، مزدلفہ اور منی تینوں حج مقامات کے لیے 17 ٹرینیں مختص کی گئی ہیں۔ ٹرینیں نو سٹیشنوں پر 2 ہزار سے زیادہ آمد ورفت کریں گی۔

پاکستان

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی چینی وزیر خزانہ سے ملاقات

ملاقات میں مالی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی  چینی وزیر خزانہ سے ملاقات

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اور چین کے وزیر خزانہ نے پاک چین مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو سراہا اوردونوں ممالک کے درمیان آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا مظہر قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے بزنس ٹو بزنس روابط کے پیش نظر مالی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی وزیر خزانہ نے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سراہا اور مالی استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں چین کی پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا جبکہ مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو فروغ دینے میں نائب وزیراعظم کے تعاون کو بھی سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی اور چین سے سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی اعلیٰ ترجیح پر بھی زور دیا جبکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے جن ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ان میں زراعت، آئی ٹی، کان کنی ، معدنیات اور قابل تجدید توانائی شامل ہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چائنہ بزنس راؤنڈ اپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دیرینہ اور مضبوط دوستی ہے۔ بیجنگ میں ہماری میٹنگ بہت مفید رہی، ملاقات میں علاقائی امورسمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کےبہت سےمواقع موجود ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ہوا ہے اور سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہو گئی۔

جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 1371 روپے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 390 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے بڑھ کر 2 ہزار 730 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین ڈالر کا اضافہ

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین  ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں دس مئی تک کے اعداد وشمار شامل کیے گئے جس کے مطابق مذکورہ تاریخ تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں  ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے اور  مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 62 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 10 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک 5 ارب 49 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود  تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll