گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے


اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک گیر انسداد منشیات کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں ۔اے این ایف ترجمان کے مطابق پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 1 کلو 800 گرام افیون اور 19 کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی۔برآمدہ منشیات کار میں بنے خُفیہ خانے سے برآمد ہوئی ۔ کارروائی کے دوران بونیر کے رہائشی 2 ملزمان گرفتارکر لئے۔
اے این ایف اور اے ایس ایف کی فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پرواز نمبر G9-563 کے ذریعے شارجہ جانے والے مسافر سے3کلو 200 گرام آئس برآمد کی۔ملزم نے برآمد شُدہ آئس حلوے کے ڈبوں میں چھپا رکھی تھی۔ایک اورکارروائی کے دوران علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر ملزم کے پیٹ سے 4 چرس بھرے کیپسول برآمد کر لی ۔ بنوں کا رہائشی ملزم پرواز نمبر PA-412 سے شارجہ کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی میں ملزم سے 1 کلو 240 گرام آئس برآمد کر لی۔
برآمد شدہ آئس 3 عدد جام کی بوتلوں میں چھپائی گئی تھی۔ملزم پرواز نمبر QR-0605 کے ذریعے دوحہ کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔کراچی میں واقع گڈاپ ٹاون کے قریب ٹرک سے 172 کلو 800 گرام چرس برآمدکر لی۔برآمد شُدہ چرس کو ٹرک کے فیول ٹینک میں بنائے گئے خُفیہ خانے میں چھپایا گیا تھا۔
کارروائی کے دوران افغان باشندے سمیت مستونگ کا رہائشی بھی گرفتارکرلیا۔کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب ملزم سے 5 کلو چرس برآمد کرلی۔ پنجگور کے غیر آباد علاقے میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 40 کلو چرس برآمد کر لی۔ منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل





