Advertisement
تجارت

روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں 12 روپے کی کمی

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 روپے کی کمی ہوئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 1st 2023, 5:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں 12 روپے کی کمی

کراچی: اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہونے کے بعد امریکی ڈالر 12 روپے سستا ہو کر 299 روپے کا ہوگیا۔

اس سے قبل بدھ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 311 روپے پر بند ہوا جب کہ انٹر بینک میں 285.47 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے گورنر کو ان کے بروقت فیصلوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"

Advertisement