پاکستان
سندھ ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریاں کالعدم قرار دے دیں
سندھ ہائیکورٹ نے نظر بند شہریوں کو دس دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا
-1280x720.jpg)
سندھ ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ شہری کسی اور جرم میں پولیس کو مطلوب نہیں ہیں تو رہا کیا جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے نظر بند شہریوں کو دس دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت عالیہ نے سانگھڑ، میرپور خاص، جیکب آباد، شہید بے نظیر آباد، سکھر اور دیگر جیلوں میں نظر بند شہریوں کی رہائی کا حکم دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ شہری کسی اور جرم میں پولیس کو مطلوب نہیں ہیں تو رہا کیا جائے، دوسرے مقدمات میں گرفتار ملزمان کو بھی اندرون سندھ کی جیلوں سے کراچی منتقل کیا جائے، جن شہریوں کا نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا ہے وہ ضمانت کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔
دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے پاس کھانے کے پیسے نہیں ہیں وہ اندرون سندھ ملاقات کیلئے کیسے جائیں گے، سکھر جیل میں نظربند خاتون کو پولیس سکیورٹی اور سیفٹی میں واپس کراچی منتقل کرنے کے حکم پر خاتون کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جن افراد کو اندرون سندھ کی جیلوں سے رہا کیا گیا لوگ ان کو لینے کیلئے وہاں کیسے جائیں؟، لوگوں کی جیب میں تو پیسے ہی نہیں ہیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ، محکمہ داخلہ سندھ نے تحریری جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی، عدالت نے درخواستوں کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی
کھیل
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلیے انڈیا پہنچ گئی
پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدر آباد میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گا ۔

پاکستانی ٹیم بدھ کو دبئی سے پرواز کے بعد بھارت کے شہر حیدرآباد پہنچ گئی ۔کپتان بابر اعظم اور ٹیم کو 20 سے زائد سیکیورٹی گاڑیوں کے ساتھ ان کے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔ قومی ٹیم لاہور کے ہوائی اڈے سے صبح 3.20 بجے روانہ ہوئی، دبئی میں کچھ دیرقیام کے بعد حیدرآباد، بھارت کے لیے روانہ ہوئی۔
یاد رہے کہ پاکستان کی سفری ٹیم 13 سپورٹ ورکرز اور 18 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدر آباد میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گا ۔
کھیل
پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا
سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک ہوں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کے مطابق تین سال کے کنٹریکٹ کے لیے کامیابی کے ساتھ تمام معاملات طے پاگئے، سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک ہوں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ پیش کیا گیا ہے، معاہدے میں آئی سی سی ریونیو کا حصہ بھی شامل ہے جبکہ ریڈ بال اور وائٹ بال کے کنٹریکٹس کو اکٹھا کر دیا گیا ہے، اس کا فیصلہ کنٹریکٹ کمیٹی کی تجویز پر کیا گیا ہے۔
PCB announces three-year men's central contracts list
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 27, 2023
Details here ⤵️ https://t.co/CeFfIqCkuL
پی سی بی کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 127 سے 202 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔اے کیٹیگری میں 3 کھلاڑی شامل ہیں جن کے معاوضے میں 202 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
بی یٹیگری میں 6 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضوں میں 144 فیصد اضافہ کیا گیا ہےجبکہ کیٹیگری سی میں 2 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضوں میں 135 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کیٹیگری ڈی میں 14 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضے میں 127 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ ہونے والے کرکٹرز میں اظہر علی، فواد عالم، نعمان علی، عابد علی ، یاسر شاہ، آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ،عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں اس کے علاوہ گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ایمرجنگ کیٹگری میں شامل سلمان علی آغا اور محمد حارث کی ترقی ملی ہے جبکہ ایمرجنگ کیٹگری کو ختم کر دیا گیا ہے۔
کیٹیگری اے میں میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان اور شاہین آفریدی شامل ہیں جبکہ کیٹیگری بی میں فخر زمان ، حارث رؤف ، امام الحق ، محمد نواز، نسیم شاہ اور شاداب خان کو شامل کیا گیا ہے ۔
اسی طرح کیٹیگری سی عماد وسیم اور عبداللہ شفیق شامل ہیں اور کیٹیگری ڈی میں فہیم اشرف، حسن علی، افتخار احمد، احسان اللہ ،محمد حارث ، وسیم جونیئر، صائم ایوب، سرفراز احمد، سلمان آغا، سعود شکیل، شاہنواز داھانی، شان مسعود ، اسامہ میر اور زمان خان کو رکھا گیا ہے
دنیا
سعودی عرب اور چین کے مابین سیاحتی معاہدے پر دستخط
معاہدے کے تحت سالانہ 30لاکھ چینی سیاح سعودی عرب آئیں گے

چین نے باضابطہ طور پر سعودی عرب کواہم ترین سیاحتی مقام کا درجہ دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے میڈیا کو بتایا کہ چین میں سعودی سفیر، سعودی ٹورازم اتھارٹی کے سی ای او اور چین کے نائب وزیر سیاحت کی موجود گی میں دونوں ملکوں کے نمائندوں نے ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں
معاہدے کے تحت سالانہ 30لاکھ چینی سیاح سعودی عرب آئیں گے۔ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان رابطے کو فروغ ملے گا اور سیاحت کے شعبے میں مواقع کھلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مہینوں کے دوران دونوں دوست ملک سیاحت کے فروغ کے لیے جو کوششیں کررہے تھے وہ معاہدے کی صورت میں سامنے آئی ہیں۔احمد الخطیب کا کہنا تھا کہ معاہدہ یہ پیغام دے رہا ہے کہ سیاحت، کاروبار، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات مستحکم ہیں۔
چین کے نائب وزیر سیاحت و ثقافت کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی عشروں سے جاری تعلقات کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں اہم اقدام ہے ،اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان افہام و تفہیم، باہمی احترام اور ایک دوسرے کی قدرو منزلت بڑھے گی۔
سعودی سیاحتی محکمے کے چیئرمین فہد حمید الدین نے کہا کہ سعودی محکمہ سیاحت چین میں 4سیاحتی نمائشوں کا انعقاد کرے گا
-
دنیا 13 گھنٹے پہلے
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی، پروازیں معطل
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسلام آباد پولیس عمران خان کواٹک جیل سے لے کر اڈیالہ جیل کیلیے روانہ
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
-
دنیا 2 دن پہلے
بائیڈن انتظامیہ اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی