جی این این سوشل

پاکستان

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سب لوگ پاکستان کی بہتری کیلئےسوچیں اور ملک کو آگے لے کر جائیں،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنما عثمان بزدار نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی

انھوں نے کہا کہ آج کل جو سیاسی صورتحال چل رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے میں موجودہ حالات میں سیاست سے بریک لے رہا ہوں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، جن املاک کو نقصان پہنچایا گیا وہ ریاست پاکستان کی ملکیت تھیں، حکومت  بے گناہ افراد کو رہا کریں۔

سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سب لوگ پاکستان کی بہتری کیلئےسوچیں اور ملک کو آگے لے کر جائیں۔

یاد رہے کہ پارٹی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے 9 مئی کو ہونے والے پُرتشدد احتجاج اور گرفتاریوں کے بعد پارٹی اور سیاست چھوڑنے کی جو ہوا چلی اس کا سلسلہ برقرار ہے

تجارت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری

انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 1 پیسہ سستا ہو کر  287.74 روپے پر آ گیا،اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 1 پیسہ سستا ہو کر  287.74 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ کاروبارکے اختتام پر ڈالر 2 روپے سستا ہو کر288 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج  132 پوائنٹس کی کمی سے 46 ہزار 232 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 326 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔

121 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 183 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,469 جبکہ کم ترین سطح 46,177 رہی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر   کی لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ محکمے مل کر پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا اور لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔

صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاک فوج کے سپہ سالار کو صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال بشمول بجلی، گیس چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.

اجلاس کے شرکاء کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات اور کچے کے علاقے میں جاری آپریشنز کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ فورم نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محکمے مل کر پوری قوت کے ساتھ کاروائیاں جاری رکھیں، غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں پاکستان کو مختلف طریقوں سے ہونے والے معاشی نقصانات سے نجات مل سکے گی۔

فورم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی اور گرین پنجاب کے اقدامات کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف نے ان تاریخی اقدامات کے سود مند اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اجلاس کے شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی لاہور آمد پر کورکمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حضور اکرم ﷺکی زندگی بنی نوع انسان کیلئے مشعلِ راہ ہے،چیئرمین سینیٹ کا عید میلاد النبی کے موقع پر پیغام

ہماری بقا ء اور دینی و دنیاوی کامیابی کا انحصار اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

حضور اکرم ﷺکی زندگی بنی نوع انسان کیلئے مشعلِ راہ ہے،چیئرمین سینیٹ کا عید میلاد النبی کے موقع پر پیغام

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے کردار گفتار اور اخلاق وعمل سے ثابت کریں کہ ہم آپ ﷺکے امتی ہیں۔ عید میلاد النبیﷺ کے پُرمسرت اور بابرکت موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے مسلمانانِ عالم اسلام اور خاص طور پر اہل وطن کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے اس پُر نور مقدس موقع پر اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اس بابرکت دن کی فضلیت وسعادت سے ہر مسلمان کا دل نور سے منور کر دے اور وطن عزیز کو اس مقدس دن کی نسبت سے اپنی رحمتوں سے مالا مال اور درپیش مسائل سے نجات دلائے۔ خاتم النبین آنحضرت محمد ﷺصرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ بنی نوع انسان اور تمام کائنات کے لئے رحمتہ العالمین بن کر تشریف لائے۔ اس لحاظ سے 12 ربیع ا لا ول کا دن اسلامی تاریخ کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کیلئے عظیم ترین دن کا درجہ رکھتا ہے۔

یہ دن تمام انسانوں کو نسلی، علاقائی، طبقاتی، لسانی اور جغرافیائی تعصبات کی دلدل سے نکال کر واحدانیت، امن و محبت اور ا تحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ اخوت،بھائی چارے اور مساوات کی فضاء قائم کرنے کے لئے اسوہ حسنہ رسول ﷺکی پیروی ناگریز ہے۔ ہماری بقا ء اور دینی و دنیاوی کامیابی کا انحصار اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll