جی این این سوشل

تجارت

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرمہنگا

انٹربینک میں ڈالر  51 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 8 روپے مہنگا ہوگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹربینک  اور اوپن مارکیٹ میں  ڈالرمہنگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 19 پیسے ہے۔ انٹربینک کے گذشتہ کاروباری روز ڈالر 285 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 308 روپے ہے۔  

پاکستان

دہشت گردی کے جتنے واقعات ہوئے ،سب میں ’را‘ملوث ہے ،نگران وزیرداخلہ

سرفراز بگٹی نے ملک میں دہشت گردی کو شکست دینے اور ریاست کی رٹ برقرار رکھنے کا عزم کیا۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

دہشت گردی کے جتنے واقعات ہوئے ،سب میں   ’را‘ملوث ہے ،نگران وزیرداخلہ

کوئٹہ: نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں انڈین ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) ملوث ہے۔

سرفراز بگٹی نے ملک میں دہشت گردی کو شکست دینے اور ریاست کی رٹ برقرار رکھنے کا عزم کیا۔

انہوں نے کہا کہ  دو الگ الگ خودکش بم دھماکوں کے ایک دن بعد آیا جب خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے صوبوں کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں  اور زخمی ہوئے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ بگٹی نے ریاست کی عملداری بحال کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کے پیچھے کون ہے وہ سب جانتے ہیں  اور انہوں نے ہر پاکستانی کی جان کا بدلہ لینے کا عہد کیا۔

انہوں  نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام  وسائل بروئے کار لانے کا عزم  کیا، ملک کے اندر عسکریت پسندوں یا ان کے حامیوں کے لیے کوئی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سرفراز بگٹی نے کہا، "ہم ان کارروائیوں کے پیچھے ذرائع اور مجرموں سے بخوبی واقف ہیں۔"

ایک خودکش بمبار نے بلوچستان کے دور افتادہ ضلع مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت کم از کم 52 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی کے پی کے ہنگو میں ایک اور خودکش حملہ ایک مسجد میں ہوا، جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اٹلی کی پاکستان کے ساتھ فاضل تجارت کے حجم میں دوماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

جولائی اوراگست میں اٹلی سے درآمدات کاحجم 60.69 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

اٹلی کی پاکستان کے ساتھ فاضل تجارت کے حجم میں دوماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

اسلام آباد: اٹلی کی پاکستان کےساتھ فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جولائی اوراگست میں اٹلی کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر0.88 فیصد جبکہ اٹلی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر92 فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو195.53 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.88 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی کوبرآمدات سے ملک کو197.27 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،اگست میں اٹلی کو پاکستانی برآمدات کاحجم 96.04 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 99.49 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 91.97 ملین ڈالرتھا،

مالی سال 2023 میں اٹلی کو برآمدات سے ملک کو1.151 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق اٹلی سے برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر92 فیصدکی کمی ہوئی، جولائی اوراگست میں اٹلی سے درآمدات کاحجم 60.69 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا

جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 116.51 ملین ڈالرتھا، اگست میں اٹلی سے درآمدات پر26.79 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوجولائی میں 33.90 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 44.10 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں اٹلی سے درآمدات کامجموعی حجم 526.93 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیاتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مظفرآباد: مہنگی بجلی کے خلاف احتجاج ،پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے

احتجاجی مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

مظفرآباد: مہنگی بجلی کے خلاف احتجاج ،پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے

مظفر آباد : پولیس اور تاجر آمنے سامنے آ گئے ، عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی کیمپ ہٹانے سے پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ، پولیس نے مشتعل مظاہرین پر  لاٹھی چارج کیا اور پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی ۔

احتجاجی مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔

یاد رہے کہ ڈی ایس پی پولیس بھی احتجاجی مظاہرین کی جانب سے کیے گئے پتھراؤ میں زخمی ہوئے ۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی کوئی قانونی خلاف ورزی نہیں کی گئی اور نہ ہی پولیس سے کسی قسم کا غلط رویہ اپنایا ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان پر فائرنگ بھی کی ہے اور ان کے احتجاجی کیمپ بھی اکھاڑ دیے ہیں ۔

یاد رہے کہ احتجاجی مظاہرین کی جانب سے مہنگی بجلی پر احتجاج کیا جا رہا تھا مظفرآباد کی تاجر برادری نے دکانیں بند کردیں ۔

مظاہرین نے کہا کہ احتجاج پر امن تھا لیکن پولیس نے ہمارے تاجروں ، قائدین کو گرفتار کیا ہے جس کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں ۔

پولیس گرفتاریوں کے خلاف مظفرآباد ، راولا کوٹ اور دیگر علاقوں میں پولیس کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll