دنیا
- Home
- News
ایران کا سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارتخانہ کھولنے کی تصدیق
ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور ایران نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کل سفارتخانہ کھولنے کی تصدیق کردی۔
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 5 2023، 8:00 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی کے مطابق 7 سال بعد ایران اور سعودی سفارتی تعلقات بحال ہونے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی دارالحکومت میں سفارتخانہ، جدہ میں قونصل خانہ اور اوآئی سی دفتر کل (منگل) کو دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔
سفارتخانہ کھولے جانے کے موقع پر ایران کے سعودی عرب کیلئے نامزد سفیر علی رضا عنایتی بھی موجود ہوں گے اور اس حوالے سے تقریب مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگی۔
خیال رہے کہ کئی برسوں کے کشیدہ تعلقات بعد مارچ میں ایران سعودی سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیاگیا تھا اور دونوں ممالک کے تعلقات بحالی چین کی معاونت سےہوئی ہے۔
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 3 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 4 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 3 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 3 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- ایک گھنٹہ قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات