قریبی فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا پٹرول اور پلاسٹک کا دانہ جل کر راکھ ہو گیا

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں ہفتے کے روز غیر قانونی آئل گودام میں کھڑے آئل ٹینکرز میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
آتشزدگی کا واقعہ سیالکوٹ بائی پاس کے قریب مافی والا میں واقع آئل گودام میں پیش آیا جہاں ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی اور چند ہی لمحوں میں مزید دو آئل ٹینکر اور قریبی پلاسٹک فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔
آگ لگنے کے نتیجے میں گودام میں کام کرنے والے 5 افراد زیل شاہ، اکرم، شوکت، سجاد اور شاکر جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔
تاہم اسپتال میں برن سینٹر کی عدم دستیابی کے باعث تمام زخمیوں کو لاہور جنرل اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے تین گھنٹے کی فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا جس میں ریسکیو کی 10 گاڑیوں نے حصہ لیا۔
قریبی فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا پٹرول اور پلاسٹک کا دانہ جل کر راکھ ہو گیا۔ تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 10 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 11 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 11 hours ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 11 hours ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 10 hours ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 11 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 11 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 12 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 12 hours ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 9 hours ago

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 13 hours ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 13 hours ago